ممتاز قادری کو پھا نسی دئے جا نے کی مذ مت ، لیہ میں احتجا جی ریلی لیہ + کوٹ...
Read moreDetailsزخمی ہونے پر ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو سکول سے نکال دیا چوک اعظم (صبح پا کستان )گورنمنٹ مسلم...
Read moreDetailsپرو فیسر مہر قیصر وسیم گرواہ کے والد مہر شیر محمد وفات پا گئے چوک اعظم (صبح پا کستان )...
Read moreDetailsمیاں نواز شریف نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، حالات انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں ،میاں محمد...
Read moreDetailsریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری،کوارٹر کھنڈرات ،پینے کے پانی کا ایک نلکا کوٹ سلطان ( صبح پا...
Read moreDetailsایم ایم روڈ کی تعمیر جلد مکمل کی جائے وگرنہ احتجاج ہو گا ۔ جما عت اسلا می چوک اعظم...
Read moreDetailsٹمبر ما فیا متحرک ، بند اعجاز آباد سے بکھری احمد خان تک کروڑوں روپے کے سوکھے درخت چوری لیہ(صبح...
Read moreDetailsبجلی غائب ، کاروبار زندگی بری طرح متاثر کوٹ سلطان(نامہ نگار)حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی...
Read moreDetailsیکم مارچ کو عالمی یوم شہری دفاع منا یا جا ئے گا لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں یکم...
Read moreDetailsشب و روز زند گی قسط 51 تحریر ۔۔ انجم صحرائی باتیں کوٹ سلطان کی ۔۔۔ میں شائد پہلے کہیں...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsمٹی کا گھڑا۔۔۔
جس کا نام لیتے ہی تازگی کا احساس دل میں جنم لیتاہے۔۔۔
ٹھنڈا ٹھنڈا پانی عجب تازگی لائے۔۔۔
انسان تازہ دم ہوجاتاہے۔۔۔
اے مٹی کے گھڑے! تیرا پانی اتنا تازہ اور فرحت بخش کیوں ہے......؟؟؟
پیمانے تو اور بھی بہت ہیں۔۔۔ لیکن ایسی تازگی اُن کے مقدر میں کہاں؟؟؟
تیری ساخت ایسی ہے کہ گرنے کا ڈر نہیں،ہلتا ہے،ڈولتا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رفتہ رفتہ ساکت ہوجا تا ہے۔۔۔
کیا خاص بات ہے تجھ میں....؟؟؟ نہ مہنگا،نہ قیمتی،نہ نایاب اور نہ محفوظ کرنے کا ڈر ۔۔۔
اے انسان! تُو میری خوبیوں کا معترف ہے۔۔۔
مجھ میں سمٹے ہوئے پانی سے تازگی اور تراوٹ پاتا ہے۔۔۔
تیرا رُواں رُواں اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر کرتا ہے۔۔۔
تیرے دل کی گہرائی سے الحمد للہ نکلتا ہے۔۔۔کبھی تُو نے مجھ پر غور کیاہے.....؟؟؟
میں مٹی سے بنا ہوں۔۔۔بالکل تیری طرح۔۔۔
لیکن میں بے جان ہوں۔۔۔ پھر بھی تیرے جیسے انسانوں کو تازگی بخشتا ہوں۔۔
۔تُو جاندار ہے۔۔۔
تیری ذات سے مجھ سے بھی زیادہ دوسرے انسانوں کو تازگی ملنی چاہئے۔۔۔
اور خوشگوار احسا س ہونا چاہئے۔۔۔
لیکن ایسا نہیں ہے۔۔۔
پھر سُن اے انسان! میں اپنی خوبیوں کا راز بتاتا ہوں۔۔۔ گِرہ میں باندھ لے۔۔۔
میں موسم کی حدت اپنی ذات پر برداشت کرتا ہوں۔۔۔
اُس گرمی کو اپنے اندر محفوظ چیز پر نہیں جانے دیتا۔۔۔
تُو بھی اِس زندگی کی گرمی کو ایسے سمو لے کہ اِس کے اثرات تجھ سے ملنے والوں تک نہ جاسکیں۔۔۔
وہ حالات کی دھوپ کی تمازتیں جو تُو برداشت کرتا ہے اُنھیں دوسروں کی ذات پر نہ جانے دے۔۔۔
اُن کو مسکراہٹ کی تازگی دے۔۔۔
بشاشت کا خوشگوار احساس دے۔۔۔
محبت کی جلترنگ دے۔۔۔
تیرے ہر طرف بھی محبتوں کی گھنٹیاں بج اُٹھیں گی۔۔۔
اگر تُو اپنے ساتھی انسانوں کو اپنی برداشت کی ہوئیں تکلیفیں ہی سُناتا رہے گا۔۔۔
تیرا چہرہ،تیری زبان،تیرے اُتار چڑھاؤ اگر یہی کہانیاں سُناتے رہیں گے تو کون تجھ سے تازگی پائے گا؟؟؟
اورہاں ایک بات اور سُن! میں متواضع ہوں۔۔۔
اکثر و بیشتر زمین پر ہی پڑا رہتا ہوں۔۔۔ جُھک کر پانی دیتا ہوں اور پھر واپس اپنی جگہ پر چلا جاتا ہوں۔۔۔
مٹی ہوں،مٹی پر رہنا ہی پسند کرتا ہوں۔۔۔
تُو بھی متواضع ہوجا۔۔۔ یاد رکھ!تیری تواضع مٹی پر رہنا نہیں۔۔۔
صورت ِتواضع نہ بنانا۔۔۔ حقیقتِ تواضع اپنانا۔۔۔
تُو مٹی ہے،اصلاًخالص ہے بناوٹ وتصنع سے پاک ہوجا۔۔۔
دوسرے انسانوں کے حسد سے دور ہوجا۔۔۔ خود کو بڑا اور دوسرے کو کم ثابت کرنے پر نہ الجھ۔۔۔
میری طرح ہر وقت خدمت کے لئے کمر بستہ رہ۔۔۔
میں ہرانسا ن خواہ وہ اچھا ہو یا بُرا، اُسے فائدہ ہی پہنچاتا ہوں۔۔۔
تُو بھی اپنی ذات سے،اپنی زبان سے، اپنے لہجے سے،اپنے چہرے کے زاویے سے کسی کو تکلیف نہ پہنچانا۔۔۔
وہ جس کا ماضی،حال اور مستقبل مٹی ہو؛تکبر کرنا اُسے جچتا نہیں۔۔۔
چھوڑدے بڑا بول کہنا۔۔۔ کبریائی کا حق تو صرف اللہ کے لئے ہے۔۔۔
خیر کی تازگی انسانوں میں بانٹ دے۔۔۔ تُو بھی سراپا خیر بن جائے گا۔۔۔
تازگی کا احساس انسانوں کو عطا کر۔۔۔
تُو خود بھی تازہ دم ہوجائے گا۔۔۔
یہی میرا رازہے اگر تُو سمجھ سکے، اپناسکے۔۔۔اور اسے پھیلا سکے ۔۔۔
یہی مٹی کا مٹی کو پیغام ہے۔۔۔
مقبول حسين جنجوعہ