نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟ لیہ(صبح...
Read moreDetailsپاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل دھوری اڈہ (صبح پا...
Read moreDetailsسید خورشید شاہ بخاری سپو رٹس کمپلیکس کی بروقت تکمیل کی جائے ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری...
Read moreDetailsورلڈ اسکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ورکر ویلفیئر سکول میں تربیتی سیمینار لیہ (صبح پا کستان) سکو لو ں...
Read moreDetailsقائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے مر حوم خاوند کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی لیہ...
Read moreDetailsچوک اعظم کے قریب اڈہ صابر آبادپر ایکسیڈنٹ دو افراد جاں بحق چوک اعظم (صبح پا کستان )چوک اعظم کے...
Read moreDetailsدو کاروں میں تصادم ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما قاری عطاالرحمن جاں بحق ، ،7افراد زخمی qari ataulrehman لیہ(صبح...
Read moreDetailsاشیاء خوردونوش کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا تسلسل ۔ کیا یہ دہشت گردی تو نہیں ؟...
Read moreDetailshttp://www.dailymotion.com/video/x35skq7_dr-khayal-amrohvi-layyah-a-beautiful-poet_news
Read moreDetailsلسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد بے ہوش ، ہسپتال منتقل چوبارہ ( صبح پا کستان ) چوبارہ...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsریلوے پھاٹک نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
جمن شاہ(صبح پا کستان)دودھ او ر شہدکی نہریں بہانے والے حکمران ، عوامی نمائندے ستر برسوں میں ریلوے پھاٹک جمن شاہ کی تعمیر نہ کر سکے، سینکڑوں طالبات ، ہزاروں مزدور، تاجر اپنے زندگیوں کا خطرہ لے کر او پن ریلوے ٹریک کو عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ تفصیل کے مطابق قصبہ جمن شاہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جمن شاہ کا نیا اور پرانا بلاک ریلوے ٹریک کے شرقا ، غربا واقع ہے، درس و تدریس کے لئے روزانہ سینکڑوں طالبات و معلمات پھاٹک نہ ہونے کی بنا پر ریلوے ٹریک کو خطر ناک انداز میں عبور کرنے پر مجبو ر ہیں جبکہ نواحی چکوک سے روزانہدیہاڑی دار، محنت کش روز ی کی تلاش کے لئے اس ٹریک کو طالبات کے سے انداز میں عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے سائیکل ، موٹر سائیکل سوار، گوالے اور دیگر مسافر و محنت کش بے شما ر مرتبہ اپنے ساز و سامان سمیت ریلوے ٹریک پر گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ گدھا ریڑھی کو بھی شہر و دیہات میں جانے کے لئے اسی اوپن ٹریک کا سہار ا لینے پڑتا ہے، ہلکی رفتار کے گاڑیوں کا ریلوے ٹریک کو استعمال کرنا او ر طالبات کا روزانہ اسی ٹریک کو عبور کرنا پڑتا ہے اور کئی مرتبہ جان لیوا حادثات ہوتے ہوتے بچ گئے ہیں، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نے کہاکہ سکول کا ایک پورشن ریلو ے کے اس طرف ہے اور دوسرا پورشن دوسری طرف اور ریلوے پھاٹک کا نہ ہو نا ہمارے لئے ، ہمارے طالبات کے لئے اور اس علاقے کے لئے بہت بڑ ا مسئلہ ہے ، متعدد مرتبہ ارباب اختیار تک بذریعہ تحریر اور معائنہ کے موقع پر اس بارے نوٹس دلایا ہے مگر آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ہمارے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ اور ایم این اے سید ثقلین بخاری کے آبائی گھروں کو اس روڈ سے رستہ جاتا ہے ، انہوں نے بھی اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ اگر اس ٹریک پر ریلوے پھاٹک بن جاتا ہے تو معلمات ، طالبات اور والدین کو ذہنی سکون مل جائے گا۔سماجی کارکن ذوالفقار بھٹی سے مطالبہ کیا کہ لاہور کی قسمت میں میگا پروجیکٹس اورنج ٹرین ، میٹرو بس منصبوے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ شہر لیہ ، جمن شاہ میں نئی ٹرینیں چلانا تو دور کی ریلوے پھاٹک بنانے کامنصوبہ دینا حکمرانوں کی ترجیح میں شامل نہیں ہے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سرفراز واندر پریس رپورٹر