ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کو محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لیہ تعینات لیہ(صبح پا کستان)ڈاکٹر...
Read moreDetailsحکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کاشت کاروں کا بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز لیہ (صبح...
Read moreDetailsیونین کونسلوں میں واش اور ڈی آر آر پر مشتمل صحت و صفائی کے لیے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب...
Read moreDetailsپاک فوج کی قیادت بہادر جرنیل کے کے ہاتھ میں ہے اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں جنگ مسلط کی گئی...
Read moreDetailsچوبارہ ۔پٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ کی کاروائی،ڈکیتی کا مجرم اشتہاری گرفتار چوبارہ( صبح پا کستان)پٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ کی کاروائی،ڈکیتی...
Read moreDetailsلیہ ۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے بلا فورس تیار کر لی لیہ(صبح پاکستان)رائیونڈ مارچ کے لئے تحریک انصاف کے...
Read moreDetailsضلع لیہ 11ماہ میں 1ہزار75خواتین وحضرات بچگان دوران علاج دم توڑ گئے ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم لیہ اور 31کیمونٹی گروپس پر...
Read moreDetailsلیہ ۔ گورٹمنٹ کالج میں سال اول کے طلبا کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کوٹ سلطان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پوسٹ...
Read moreDetailsلیہ ۔ نادرا آفس میں سائیلین کی مشکلات میں اضافہ ، کو ئی پرسان حال نہیں لیہ(صبح پاکستان)لیہ میں موجود...
Read moreDetailsجنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی ایک قوم بن کر دشمن کے دانت کھٹے کر دے گی ۔ پاکستان کا...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا
لاہور(صبح پا کستان )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول(فاس) پروگرام میں توسیع کے دسویں مرحلے میں پارٹنرشپ میں ناکام سکولوں سے یونین سازی اور یونین فنڈ کے نام پر چندہ بٹورنے کی کوششوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سکول مالکا ن سے کہا ہے کہ وہ کسی مفاد پرست کی جانب سے یونین سازی کے نام پر بلیک میل نہ ہوں ،کیونکہ توسیع کا دسوا ں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس ضمن میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کے دسویں مرحلے میں اپلائی کرنے والے سکولوں میں سے میرٹ اور مقرر ہ طریقہ کار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کاحتمی انتخاب کرکے معاہدہ شراکت کرلیا گیا ہے۔تا ہم اس حوالے سے بعض جعل سازایک کلو میٹر فاصلے کی محکمانہ شرط پوری نہ کر سکنے والے سکولوں سے یونین سازی کے نام پر پیسے اینٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں اورانہیں یہ جھانسہ دیا جارہا ہے کہ اس پالیسی میں تبدیلی ممکن ہے، جو درست نہیں۔
پیف ترجمان نے نجی سکول مالکا ن کو ان کے اپنے مفاد میں واضح کیا ہے کہ وہ یونین سازی کے نام پر کسی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں سے اشتراک کے لیے پیف کے آئندہ توسیعی مرحلے کا انتظار کریں جس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی با ضابطہ منظوری کے بعد اخبارات میں اشتہار دئیے جاتے ہیں اور امیدواران کا انتخاب انتہائی شفاف اندازمیں میرٹ اور پروگرام طریقہ کا ر کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے سکول مالکا ن سے مزید کہا ہے کہ وہ معلومات و رہنمائی کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے متعلقہ پروگرام سے رابطہ کریں یاآفیشل ویب سائٹ www.pef.edu.pkکا وزٹ کریں۔