مختلف جرائم میں ملوث نوجوان نے توبہ کرلی،نئی زندگی شروع کرنے کا اعلان
کوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
کوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)رانا انیس الرحمن، سفیر راجپوت رانا جہانزیب اکبر، بانی و قائد RMMP راؤ فخر عباس...
ملتان (صبح پاکستان ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق چین کے زرعی ادارے چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(CAAS)کے اعلیٰ...
جھنگ (صبح پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا...
لا ہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز...
لیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار...
کروڑ لعل عیسن ( حافظ خلیل احمد ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات...
ملتان (صبح پاکستان) ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فنڈز، پلاننگ اینڈ فنانس کمیٹی (FNPC) کا...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsکوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم سے توبہ کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد امجد ولد دوست محمد، سکنہ موضع علی دستی جو ماضی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے نے عوامی سطح پر اپنے گناہوں سے توبہ کر لی ہے۔ امجد کا کہنا ہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے مکمل طور پر توبہ تائب ہو چکا ہے اور آئندہ اپنی زندگی دین اور معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کرے گا، امجد نے مدرسہ جامعیہ رحیمیہ تعلیم القرآن میں امام مسجد اور مقامی معززین کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی۔ اس موقع پر محمد امجد نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔امجد کا کہنا تھا کہ برے دوستوں کی صحبت اور معاشی پریشانیوں نے اسے غلط راستے پر لگا دیا تھا، تاہم اب وہ سب چھوڑ کر نیک راستے پر چلے گا۔ امجد نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وقتی فائدے کے لیے جرم کی راہ اختیار نہ کریں، کیونکہ اس کا انجام صرف رسوائی اور پچھتاوا ہے۔علاقے کے معززین نے امجد کے اس فیصلے کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امجد کو معاشرے میں دوبارہ باعزت مقام دلانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، یہ واقعہ ایک مثال ہے کہ انسان اگر چاہے تو اپنی زندگی کی سمت بدل سکتا ہے۔ امجد کی توبہ نہ صرف اس کے لیے بلکہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی سبق آموز ہے۔