لیہ ۔ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی بہاد ر کیمپس میں زرعی ریسرچ کے شعبہ کے لیے احسان پور سیڈ فارم کو یونیورسٹی سے منسلک کر نے کے لئے وزیراعلیٰ کو جلد سفارشات پیش کروں گا ۔ تجویز کردہ ریسرچ سنٹربہادر کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ،ڈپٹی کمشنرلیہ واجد علی شاہ ، ڈائریکٹر بی زیڈیو بہاد ر کیمپس ڈاکٹر مبشرحسین ،پروفیسر ڈاکٹر مہتاب احمد،پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر انجم علی،پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند سمیت پروفیسرز ،ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔
لیہ ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قا فلہ پر حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئیجمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، مولانا ربنواز فاروقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین، قاری خالد محمود، قاری محمد رمضان،حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ،مولانا اصغر تمیمی کا خطاب
لیہ ۔ پریمیئر کیبل نیٹ ورک تنازعہ ۔ تاجر حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر صدر سمیت تاجر عہدیداران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ، انجمن تاجران کے عہدیدار دوران تنازعہ اور بعد ازاں فیصلے کے دوران جانبدار رہے ۔ سعید محبوب ایڈووکیٹ
Page 633 of 876 1 632 633 634 876