لیہ ۔دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام قبلہ اول کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کے ٹرمپ کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ
لیہ(صبح پا کستان)دفاع پاکستان کونسل ضلع لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر قبلہ اول کو اسرائیلی دارلحکومت ...
لیہ(صبح پا کستان)دفاع پاکستان کونسل ضلع لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر قبلہ اول کو اسرائیلی دارلحکومت ...
لیہ (صبح پا کستان) مقامی دفتر محکمہ اطلاعات کی طرف مقامی ذرائع ابلاغ کے نماءندوں کو وزیر اعظم کے دورہ ...
لیہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں کے ...
لیہ (صبح پا کستان)صاف ماحول اور بنیادی صحت وصفائی کی سہولیات کا جائزہ اجلاس 12اپریل کو صبح ساڑھے 10بجے ڈی ...
لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ ٹی بی مریضوں میں اضافہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں دوسرے جبکہ پنجاب میں پہلے ...
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) چکنمبر 105 میں ھیڈ کلرک باو محمد ادریس کا بیٹا حارث جو کہ ساتویں ...
لیہ (صبح پا کستان) لیاقت بلوچ جزل سیکرٹری جماعت اسلا می پا کستان اور میاں مقصود امیر اجماعت اسلامی پنجاب ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی اولیہ کا ایک اور احسن اقدام ،شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء کیلئے شفافیت کو فروغ ،ڈرائیونگ ...
لیہ (صبح پا کستان) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا ہے کہ ضلع کو نسل لیہ کے ...
لیہ(صبح پا کستان)باہمی اعتمادکے فروغ،امیج کی بہتری اور فاصلوں میں کمی کیلئے ضلعی پولیس کا ایک اوراحسن اقدام،پولیس ٹیموں کا ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)دفاع پاکستان کونسل ضلع لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر قبلہ اول کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کے ٹرمپ کے بیان پر احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرین سے ضلعی امیر جماعت الدعواۃ مولانا عبدالمنان وضلعی صدر جمعیت الحدیث مولانا زبیر شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ عالمی غنڈہ کا کردار ادا کررہا ہے ،امریکہ کی طرف سے قبلہ اول کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اگر امریکہ یا اسرائیل نے ایسی جرآت کی تو وہ بھیانگ خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے،مسلمان اپنے قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کریں گے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جو یار ہے وہ غدار ہے کا نعرہ پوری دنیا میں پھیلا کر اسلام کا بول بالا کردیا جائے گا،امریکہ کی عوام سن لے کہ امریکی صدر ٹرمپ امریکہ کو تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ٹرمپ کی پالیسیاں اسلام دشمن ہیں جن کے آگے پوری دنیا کے مسلمان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے،احتجاج میں ممبر ضلعی امن کمیٹی طلحہ زبیر ،صوبائی نائب صدر پیرا میڈیکس محمد ایوب انصاری،ڈاکٹر سرور ندیم،حافظ عدنان و دیگر نے خصوصی شرکت کی،احتجاج میں اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔