لیہ(صبح پا کستان)باہمی اعتمادکے فروغ،امیج کی بہتری اور فاصلوں میں کمی کیلئے ضلعی پولیس کا ایک اوراحسن اقدام،پولیس ٹیموں کا پبلک سکولوں کا دورہ،ننھے طلباء میں ٹافیاں ،چاکلیٹ کی تقسیم،بچے بھی پولیس آفیشلزسے گھل مل گئے ،سلفیاں اور تصویریں بنواتے رہے ،پبلک سکولوں کے وزٹ محبتوں اوراعتماد کے فروغ میں مددگارثابت ہوں گے۔ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کاایک اوراحسن اقدام ڈی پی او کی ہدایات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے مختلف پبلک سکولوں کا دورہ کیا اس دوران پولیس آفیشلزنے کلاس روم میں ننھے بچوں کے ساتھ وقت گزاراسکول کے پلے گراؤنڈمیں بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے ضلعی پولیس کی طرف سے ننھے بچوں میں کینڈیز،چاکلیٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے پولیس آفیشلز کو کلاس روم ،پلے گراؤنڈزمیں دوستانہ ماحول میں دیکھ کر بچوں کا جوش بھی دیدنی تھا اوربچے پولیس آفیشلز کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بنواتے رہے اس موقع پر ترجمان لیہ پولیس نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کو کمیونٹی تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجارہاہے باہمی اعتماد کے فروغ ،امیج کی بہتری اور فاصلوں میں کمی کیلئے مختلف پبلک سکولوں میں وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گاباہمی میل جول کے ذریعے امیج کو بہتربناتے ہوئے مزیدنکھارلانے کیلئے مختلف سیشن کاانعقادکیاجائے گا انھوں نے کہا کہ یقیناًپبلک سکولوں کے وزٹ محبتوں اور اعتماد کے فروغ میں مددگارثابت ہوں گے جبکہ اس دوران سکول انتظامیہ کو پولیس مددکیلئے نمبرزاورطریقہ کارسے بھی آگاہ کیاگیا۔