لیہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنانے کے لیے 35کروڑ روپے کی لاگت سے سپربندوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے ۔یہ بات انہوں موضع بیٹ دیوان میں نشیبی علاقوں کے مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وائس چیئرمین مہر سعیداچلانہ ،حسیب خان گورمانی ،حامد خان دستی،بشیرخان دستی،ظفر خان دستی،سیف اللہ گورمانی ،تصور قریشی،عمران اچلانہ ،قیوم خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے علاقے کے مکینوں سے انکے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دھانی کروائی۔