لیہ۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ
لیہ ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ...
لیہ ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ...
لیہ(صبح پا کستان)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ اردو نے طالب علم سعید یوسف کو ایم فل کی ڈگری ایوراڈ کردی۔سعید ...
لیہ(صبح پا کستان) کلین گرین پنجاب مہم کے تحت چمکے گا لیہ سلوگن پر عملدرآمد شروع۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اور ...
لیہ(صبح پا کستان)وفاقی محتسب کا ادارہ سپیڈی جسٹس کے ذریعے مختلف محکموں میں شہریوں کو درپیش اجتماعی و انفرادی مسائل ...
لیہ (صبح پا کستان)ماڈل کورٹ لیہ میں چوک اعظم قتل کا فیصلہ 4ملزمان کو عمرقید 1کو 15ہزار جرمانہ ایک بری، ...
لیہ (صبح پا کستان)تھانہ چوبارہ پولیس نے چور گینگ کو گرفتار02لاکھ 70ہزار مالیت کے پنکھے اور پیٹر انجن برآمد جبکہ ...
لیہ (صبح پا کستان) حکومت ہنجاب کی طرف سے سپیشل پرسن کو مالی امدادکی فراہمی کے لئے وصول کی گئی ...
لیہ ( صبح پا کستان)عوامی خدمت اور بر وقت انصاف کی فراہمی مشن،امن و امان کو برقرا ر،انسداد جرائم،فورس کی ...
لیہ:(صبح پا کستان) آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ء نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان ...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد،ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے لیہ پولیس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اپنا مثبت کردار اداکرے، انہوں نے کہا کہ عا م آدمی کو براہ راست اور فوری انصاف کی فراہمی لیہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، میرٹ کے سختی سے نفاذ کی پالیسی کے تحت ضلع بھر کے تمام تھانوں میں اہلکاران سے لے کر ایس ایچ اوز تک کی تعیناتی اس کی کار کردگی سے مشروط ہے
،انہوں نے کہا کہ پولیس چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وار داتوں پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،محمد حسن اقبا ل نے مزید کہا کہ مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی میں ممبران امن کمیٹی لیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ضلع کو امن کا گہوار ہ بنانے کیلئے ممبران امن کمیٹی سے مشاورت اور ان کی رائے کا احترام کریں گے،اس موقع پر ممبران کمیٹی نے باری باری اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا،میٹنگ میں ممبر صوبائی امن کمیٹی پنجاب رانا اعجاز سہیل،سیٹھ اسلم،سید غوث شاہ گیلانی،سید الطاف شاہ،مہر اقبال سمرا،حاجی مختار حسین،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال،جنرل سیکرٹری شیخ کمال،سید محمد ثقلین زیدی،محمد احمد عثمانی،علمدار شاہ،الطاف شاہ ودیگر شامل تھے۔