لیہ (صبح پا کستان)ماڈل کورٹ لیہ میں چوک اعظم قتل کا فیصلہ 4ملزمان کو عمرقید 1کو 15ہزار جرمانہ ایک بری،
تھانہ چوک اعظم کے مقدمہ نمبر 164/19 کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نجف حیدر نے دیا،چوک اعظم شہر میں گذشتہ سال گرلز سکول کے ارد گرد چھٹی کے دوران ناجائز گھومنے سے منع کرنے کی وجہ سے محمد ذیشان،محمد خان،معاذنیازی،نادر کھیڑا،عدنان شاہد،مبشر علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدری موبائل اینڈ ٹیلرنگ شاپ پر حملہ آور ہوئے اور ظہیر عباس،فیصل عباس،مزمل عباس پر سریہ کا وار اور اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے تینوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اور رانا فیصل عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جس پر تھانہ چوک اعظم میں رانا ظہیر عباس کی مدعیت میں زیر دفعہ 145،149،302،324ت پ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جس پر گذشتہ روز ماڈل کورٹ لیہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نجف حیدر نے مقدمہ کا سناتے ہوئے محمد ذیشان،محمد خان،عدنان نیازی،نادر اقبال کو عمر قید،معاذ شیر کو 15ہزار جرمانہ اور مبشر علی کو بری کرنے کا حکم دے دیا،یہاں یہ بات واضع رہے کہ آج حکم کے فیصلہ سے قبل مدعی پارٹی کے پاس اسلحہ ہونے کی اطلاع پر سیکورٹی اہلکاروں نے مدعی پارٹی کے لوگوں کی تلاشی لینے پر پولیس اور مدعیوں کی درمیان تلخ کلامی ہونے پر ایس ایچ او سٹی محمد اشرف ماکلی نے معاملہ کو سنبھال کر رفع دفعہ کرادیا۔