ملتان۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود ،سیکرٹری اطلاعات ایم این اے نوابزدہ افتخار احمد،سیکرٹری تعلقات عامہ سابق ایم پی اے نفیس انصاری ،ایم پی اے علی حیدر گیلانی ،سابق ایم پی اے و ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی،سابق ایم پی اے عثمان بھٹی ،ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری یسین پی پی پی رہنما عبدالرئوف لودھی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی گرتی دیوار کو اب کوئی قوت نہیں روک سکے گی اور نیب کے سہارے چلنے والے حکمرانوں کا خاتمہ قریب ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جھوٹے ریفرنس بھی نہ جھکا سکے آصف علی زرداری سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف مزید جھوٹے ریفرنس دائر کرنے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں موجودہ حکمرانوں کا یہ غیر آئینی حربہ پہلے بھی ناکام ہوا ہے اب بھی ناکام ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے عوام سے کئے وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ کا لولی پاپ دینے والوں کا جنوبی پنجاب کے عوام ان کا خود احتساب کریں گے۔ صوبہ بنانے والوں نے سیکرٹریٹ بھی نہ بننے دیا انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










