لیہ (صبح پا کستان) حکومت ہنجاب کی طرف سے سپیشل پرسن کو مالی امدادکی فراہمی کے لئے وصول کی گئی درخواستوں پر سیکروٹنی کا عمل جاری ہے۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر مشتاق حسین نے ڈسٹرکٹ ری ہیبلی ٹیشن و ٹریننگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی ڈی مشتاق حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل پرسن کی فلاح و بہود کے لیے خاطر خواہ اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کے دیگر طبقات کے ہم پلہ بنایاجاسکے اس مقصد کے حصول کے لئے سپیشل پرسن کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے درخواستیں وصول کی گئیں تھی جس پر سیکروٹنی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی خصوصی ہدایت پر کمیٹی ممبران درخواستوں کی سیکروٹنی صاف شفاف اندازمیں کررہی ہے تاکہ میرٹ پر آنے والے سپیشل پرسن کو ترجیح دیتے ہوئے مالی امداد دی جاسکے۔اجلاس میں ڈی او ٹیوٹا فاروق اعوان،اے ڈی لیبرمحمدطاہر گورچانی،نمائندہ پی ڈبلیوایف عبدالرزاق سیال،فوکل پرسن ضیاء نے شرکت کی۔