ملتان ۔ وزیراعظم عمران خان کی غربت مٹاؤپروگرام ’’احساس‘‘ کے تحت معاشی سروے کا ملتان میں آغاز کردیا گیا ہے،، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شان الحق نے کہا کہ قومی خوشحالی سروے غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغازہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کی معاشی حالت اور ضروریات جانچنے کے لئے آن لائن سروے کیا جارہا ہے احساس پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لئے شروع کیا گیا ہے،حکومت پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قومی سماجی اور معاشی رجسٹری قائم کیا ہے جو کہ جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تمام گھرانوں کے سماجی و معاشی حالات بارے معلومات اور اعدادو شمار کا ڈیٹا تیار کرے گا،ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہٹرنے کہا کہ وزیراعظم غریب اور مجبور لوگوں کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں، غریب کے دکھ اور مسائل کے خاتمے کے لئے سروے کیا جارہا ہے، سروے میں گھرانے کی شادی شدہ خواتین کی مناسبت سے فیملی بلاک بنایا جائے گا،وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خا ن غر یب لوگو ں کیلئے کام کررہے ہیں، ریجنل ڈا ئر یکٹر بے نظیر سپو رٹ پر وگرا م ملک اشفا ق ہر اج نے بتا یا کہ ڈو یژ ن کے تما م اضلا ع میں قو می خو شحا لی سرو ے کا آغاز کر دیا گیا ہے،ضلع ملتا ن میں قومی خوشحا لی سرو ے میں 600 افرا د پر مشتمل ٹیمیں کا م کر یں گی،اس موقع پر ڈ ی جی ایم ڈ ی اے آ غا علی عبا س ،ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خا ن خا کوا نی ،چیئر مین پی ایچ اے اعجاز جنجو عہ ،مہر محمد ارشد ،عمیر خو اجہ ،ڈی ایس پی طلعت اور دیگر افسرا ن بھی مو جود تھے۔