لیہ ۔ انجمن تاجران کا ملک گیر کنونشن، ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
انجمن تاجران کا ملک گیر کنونشن، ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ لیہ(صبح پا کستان )انجمن تاجران کا ...
انجمن تاجران کا ملک گیر کنونشن، ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ لیہ(صبح پا کستان )انجمن تاجران کا ...
گھریلو ناچاقی پر نوجوان کا اقدام خودکشی لیہ(صبح پا کستان)گھریلو ناچاقی پر نوجوان کا اقدام خودکشی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ...
ضلع لیہ میں سپیشل افراد معاشی ریلیف فراہمی پیکج کے تحت پہلے مر حلے میں 164سپیشل افراد کو خد مت ...
چوبارہ روڈ پر گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ، ایک شخص زخمی ، دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ...
بھاگل نہر میں تیس فٹ چوڑ ا شگاف ، سینکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب لیہ(صبح پا کستان)بھاگل نہر میں تیس ...
Appeal Punjab Chief Minister Mian Mohammad Shahbaz Sharif MNA Syed Saqlain Shah Bukhari MPA Chaudhary Mohammad Ashfaq District Coordination Officer ...
کار ایکسیڈ نٹ ، منظور خان بزدار ریٹا ءر ڈ بنک منیجر کی اہلیہ اور نواسی ہلاک ، نمازہ جنازہ ...
جماعت پنجم تک سرائیکی وسیب کے تیس اضلاع میں سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے ۔ اللہ نواز سر گا ...
چک نمبر 135 ،غیر قانونی سپیڈ بریکر عذاب جاں بن گئے ۔ لوگ سراپا احتجاج لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے نواحی ...
زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کو الٹی پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیا جا ئے گا ۔ ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails انجمن تاجران کا ملک گیر کنونشن، ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
لیہ(صبح پا کستان )انجمن تاجران کا ملک گیر کنونشن، تاجر رہنماؤں کا ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ، ایمنسٹی سکیم کی بھی بھر مخالفت کا اعلان کر دیا۔ود ہولڈ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملتا ن کے بعدانجمن تاجران پاکستان کا تاجر کنونشن پرانی سبزی منڈی لیہ میں منعقد ہو ا جس میں انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز، مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببرسمیت پاکستان بھر سے تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔تاجرکنونشن میں ضلع بھر کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ودہولڈ ٹیکس کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی لانے کے قائدین کے اعلان کو سراہا۔ تاجر رہنماؤں نے خطابمیں صوبائی و وفاقی حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تاجر ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر حکومت تاجروں پر ناجائز ٹیکس لگا کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے چاہتے ہیں۔ تاجروں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ورلڈ بینک ، آئی ایم ایف کے دباؤ پر تاجروں پر ناجائز ودہولڈ نگ ٹیکس لگا رہی ہے جو تاجروں کو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر تاجرسٹرکوں پر آگئے تو حکومت نہیں چل سکے گی۔تاجررہنماؤں نے اپنے خطاب میں ایمنسٹی سکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کالا دھن سفید کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیمیں لا رہے ہیں جو تاجروں کے لئے ناقابل قبول ہیں۔ تاجروں نے آنے والے دنوں میں مزید تاجر کنونشن منعقد کرنیکا اعلان کرتے ہوئے تحریک تیز کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ ۔ ،ہر زاہد سر فراز واند ر پریس رپورٹر