لیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ۔ ملک غلام حیدر تھند
لیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ۔ ملک غلام حیدر تھند لیہ(صبح پا کستان) سابق ضلع ...
لیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ۔ ملک غلام حیدر تھند لیہ(صبح پا کستان) سابق ضلع ...
ضلع لیہ کے ہسپتالوں کے میڈیسن سٹورز کی جانچ پڑتال انکوئری کا عمل شروع لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں ...
بلدیاتی الیکشن ، 120دن گزرگئے، نہ ضلعی حکومتیں نہ اختیار ات لیہ(صبح پا کستان)تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن کو منعقد ...
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی ...
یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم ،واک و سیمینار لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی فروغ تعلیم اولین ترجیحات میں ...
چائلڈ لیبر ، مزدور بچے اسکول کی بجائے بھٹہ مزدوری پر مجبور لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں بھٹوں سے چائلڈ ...
کروڑ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم زنانہ کے دفتر میں کروڑوں کے گھپلے ، تحقیقات کے لئے اہلکار کی نیب کو ...
سو نیلہ احسان چوک اعظم کی قابل فخر بیٹی ، مڈل سٹنڈرڈ کے امتحان میں صوبہ پنجاب میں تیسری پوزیشن ...
۔سسر نے داماد پر گولی چلا دی ، محمد بخش شدید زخمی،ملزم اللہ بخش فرار لیہ(صبح پا کستان)مشترکہ رقبہ سے ...
جما عت پنجم و ہشتم سالا نہ نتا ئج ، ضلع نے پنجا ب بھر میں مجمو عی طور پر ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsلیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ۔ ملک غلام حیدر تھند
لیہ(صبح پا کستان) سابق ضلع ناظم لیہ ملک غلام حیدر تھند نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کے حکومتی وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ترجیحات سے لیہ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہرگزفائدہ نہ اٹھا سکے ہیں انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان پر مریضوں کا اور کتنا بوجھ ڈالنا ہے لہذا لیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے جو راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان کی وسطی آبادی کو اعلیٰ ترین طبی سہولیات فراہم کرسکے انہوں نے کہا کہ لیہ کی عوامی قیادت آنکھوں اور عقل دونوں سے ہی محروم ہے اور انتظامی مشینری و افسران صحت بھی ایک جیسے ہیں کہ جب میرے دور کی ایمرجنسی وارڈ کی بالائی منزل میں کئی شعبہ جات کی بلڈنگز موجود ہیں تو پی سی آر لیب کے نام ماسوائے کمشن کھرا کرنے کے اور کوئی خدمت نہیں کی جارہی ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پی سی آر بلڈنگ کے فنڈز مشینری و آلات میں شفٹ کرالئے جاتے اور ڈائیگناسٹک سنٹر کی بلڈنگ کو فعال کرکے مریضوں کو سہولیات دی جاتی مگر ایسا کیون نہ ہو سکا سب جانتے ہیں انہون نے الخدمت کلینکل لیب کے معیار اور کم ریٹس کو سراہا ،سابق ضلع ناظم نے کہا کہ ضلع بھر سے زخمی اور کٹے پھٹے آنے والے شہریوں کو ایمرجنسی کی ایک چھت کے نیچے علاج و تشخیص کرنے کی بجائے اسے فٹبال بنا دیا جاتا ہے ہسپتال اپنی ایک ایکسرے فلم بچانے کیلئے زخمی کو باہر جانے پر مجبور کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے قابل ترین ڈاکٹرز میں سے ایک کو ایوننگ،نائٹکی دیوٹی میں ضرور تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں ،زخمیوں کو ریفر اور ڈیٹھ کی شرح کو کم کیا جاسکے ضلع لیہ کی عوام کو اپنے با اختیار نمائندوں اور سرکاری مشینری سے یہ سوال پوچھنا چاہیئے کہ سابق دور میں ہسپتالکا میدیسن کا بجٹ بہت زیادہ تھا اور کوئی دوائی باہر سے نہ منگوانا پڑتی تھی تو اب وہ بجٹ کم کیوں کر دیا گیا ہے کہ مریض کے لواحقین مارکیٹ سے دوائی پوری کرتے جوتیاں چٹخاتے تھک جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کے خوف سے میرا ہیلتھ پلان فیل کر دیا گیا ہے اور کسی پلاننگ کے بغیر کام ہو رہا ہے جس کے منفی اثرات کچھ ہی عرصہ میں برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے انہون نے کہا کہ موجودہ و سابقہ دور کی ڈویلپمنٹ اور شہر کی حالت و توجہ کا حال سب کے سامنے ہے اس بابت کسی ثبوت کی ضرورت نہ ہے۔