گورنمنٹ پو سٹ گریجو یٹ کالج لیہ میں ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان کا سر پرا ئز وزٹ
لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ کے بڑے کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں درس و تدریس میں طلبہ کی عدم دلچسپی،پروفیسرز اینڈ لیکچرارز،سٹاف کی وقفہ وقفہ سے ڈیوٹی پر آمد ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان کا دورہ لیہ ،سر پکڑ پر بیٹھ گئے،کلوز سرکٹ ٹی وی ریکارڈنگ کے ذریعے طلباء ،سٹاف کی ڈیوٹی پر آمد کے اوقات نوٹ کئے،تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر الطاف حسین بھٹی گذشتہ روز ضلع لیہ کے ایک بڑے کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں جاری برائے نام تدریسی عمل ،طلبہ اساتذہ سٹاف کی کالج اوقات میں عدم دلچسپی کی آف اینڈ آن دی ریکارڈ شکایت پر اچانک کالج پہنچ گئے اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈاکٹر الطاف بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ حافظ محمد اسحاق ،پرنسپل گورنمنٹ کالج چوک اعظم پروفیسر شکیل احمد کو کالج میں طلب کر لیا دونوں افسران کے کالج پہنچنے پر ڈائریکٹر کی ہدایت کے مطابق کالج کے مختلف بلاک شعبہ جات کلاس رومز طلبہ طالبات کی تعداد ،کوائف جمع کئے جبکہ حاضری رجسٹر کا ڈائریکٹرکالجز نے خودمعائنہ کیا،حاجری رجسٹر کے معائنہ کے وقت کالج موجود نہ ہونے والے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کی غیر حاضری کو نوٹ کیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نے کالج انٹری گیٹ پر نصب کلوز سرکٹ ٹی وی سسٹم کی ریکارڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں کالج آنے اور جانے والے طلباء اساتذہ عملہ کی حاضری کو دیکھا گیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان نے ضلع لے بڑے کالج کی تدریسی غیر تدریسی کی مفصل رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کر دی ہے ،ڈاکٹر الطاف بھٹی نے کالج وزٹ اور پروفیسر حافظ محمد اسحاق ،پروفیسر شکیل حمد کے ذریعے سے تفصیلی رپورٹ حاضری طلبہ اساتذہ کو نوٹ کرنے کی تصدیق کرتے کہا کہ وزٹ معمول کا حصہ تھا سیکورٹی انتظامات ،سی سی ٹی وی کیمرہ ورک دیگر انتظامی و تدریسی امور کا جائزہ لینا تھا انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ سے تدریسی غیر تدریسی شعبہ جات میں گہری دلچسپی لینے اور طلباء کی ایجوکیشن کے معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر