لیہ ۔ ڈی پی او کی کھلی کچہری
ڈی پی او کی کھلی کچہری تھانہ میں شنوائی نہ ہوتو شہری میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں ...
ڈی پی او کی کھلی کچہری تھانہ میں شنوائی نہ ہوتو شہری میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں ...
ڈسٹرکٹ بار لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے ہم سب ملک کرلوگوں ...
سیپ کی جانب سے مرحوم کارکن کی بیوہ کے لئے امدادی چیک لیہ(صبح پا کستان)معروف سماجی کارکن شیخ عدیل احمد ...
کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر لیہ میں گھپلے ، انکوائری مکمل ،تحصیلدار سے لینڈ ریکارڈ سنٹر لکا اضافی چارج واپس لیہ(صبح ...
نیا تعلیمی سال ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے اردو میڈیم کی ایک کتاب بھی سپلائی نہ کی ...
اجرت اور مزدوری میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف بھٹہ مزدوروں کا احتجاجی دھرنا لیہ( صبح پا کستان) پا ...
ڈاکٹر افتخار بیگ کی کتاب اور ڈاکٹر حمید الفت ملغانی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر تقریب کا نعقاد لیہ(صبح ...
آواز تحصیل فورم لیہ کے زیر اہتمام ٹیکس کلچر کے فروغ میں معاشرہ کے کردار کے مو ضوع پر مذاکرہ ...
ضلع لیہ کے مزید 60گرلز بوائز پرائمری سکول پرائیویٹ کرنے کی سکیرٹری تعلیم کی طرف سے لسٹ جاری لیہ(صبح پا ...
ماڈل ریلوے اسٹیشن کا ریسٹ ہاؤس اور رہائشی کوارٹرز غیر قا نو نی قابضین کے تصرف میں کیوں ؟ لیہ(صبح ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsڈی پی او کی کھلی کچہری
تھانہ میں شنوائی نہ ہوتو شہری میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں ۔ ڈی پی او محمد علی ضیاء
لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی او کی کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے،ایس ایچ اوزکوشکایات کے ازالے کے احکامات، کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف رول کے اہداف کا حصول ضلعی پولیس کی اوّلین ترجیح ہے یہ بات ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے پیش ہو نے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی سائلین نے مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی درخواستیں جن میں محمدآصف نے لین دین سے متعلقہ ،محمداسلم نے گندم سرقہ کرنا،غلام مرتضیٰ نے لین دین سے متعلقہ ، عبدالمجید نے مقدمہ میں غلط ملوث کرنے ،لیاقت علی نے مقدمات میں درست دفعات کا اطلاق،اللہ ڈتہ نے تبدیلی تفتیش سے متعلق درخواستیں دیں جبکہ دیگرنے بھی مختلف نوعیت کے مسائل کے متعلق درخواستیں دیں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران سے رپورٹیں طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوزکوسائلین کی شکایات کاازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف اہداف کا حصول ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے ضلعی پولیس شہریوں کو پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے تھانوں پر تعینات افسران واہلکاران کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانہ پر آنے والے ہرشہری کے ساتھ اچھارویہ برتاجائے تاہم اگرتھانہ کی سطح پر کسی شہری کی شنوائی نہ ہوتو میرے دفترمیں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں ہر بدھ کو کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کی فوری رسائی اور مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے ۔
