چھوٹوگینگ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پولیس نوجوانوں کے ورثاء کا احتجا ج
لیہ(صبح پا کستان)راجن پور میں چھوٹوگینگ کے ہاتھوںیرغمال بنائے گئے لیہ کے پولیس نوجوانوں کے اہل خانہ کاٹی ڈی اے چوک پر احتجاج و ریلی۔ مظاہرہ میں شریک مغوی اہلکاروں کے اہل خانہ کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مغوی اہلکاروں کو فوری رہاکرانے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٓاپریشن بندکرکے مذ اکرات کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مغوی اہلکاروں نے گھروں پر فون کر کے اپنی مشکلات بتائیں ہیں، ہمارے بچے بہت تکلیف میں ہیں۔ اہل خانہ نے کہا کہ مغوی اہلکاروں نے ٹیلی فونک رابطے پرہمیں رہا کرانے اور انتظامیہ کو مذاکرات کرنے پر آمادہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹو گینگ کی جانب سے ان پر تشدد جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز سے یرغمالیوں کو بھوکا پیاسا رکھا گیا ہے حکومت آپریشن بند کر کے انہیں رہا کروائے ۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد واندر پریس رپورٹر
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








