ماڈل ریلوے اسٹیشن کا ریسٹ ہاؤس اور رہائشی کوارٹرز غیر قا نو نی قابضین کے تصرف میں کیوں ؟
لیہ(صبح پا کستان)وزیر ریلوے کی طرف سے ماڈل اسٹیشن کا درجہ اختیار کرنے والے اعلان کردہ ریلوے اسٹیشن لیہ ریلوے حکام اور اسٹیشن انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث 46ریلوے کوارٹرزسمیت مسافر خانہ کی 10سال سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن گئے، متعدد کوارٹرز پر قبضہ مافیا براجمان، کھلے عام غیر قانونی تعمیرات جاری۔ تفصیل کے مطابق لیہ ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ درجنوں ریلوے کوارٹرز کی تباہ حالی پر نہ تو آج تک ریلوے حکام نے توجہ دی ہے اور نہ ہی لوکل سطح پر سٹیشن و کالونی کے ذمہ داران اسسٹنٹ انجینئر،انسپکٹر آف ورکس،اسٹیشن ماسٹر نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا بلکہ ان کوارٹرز کو ریلوے پولیس و انسپکٹر اف ورک ٓ نے معمولی سی رقم کے لالچ میں کروڑوں روپے کی کمرشل ارضی کاروباری اورکمیشن مافیا ایجنٹس کو کرایہ پر یا پھر لیز کا جھانسہ دیتے ہوئے اچھی خاصی رقم بٹور کر قبضہ انہیں دیا جا چکا ہے۔ کوارٹرز پر قابض ہونے والے مافیا نے ان کوارٹرز پر تھوڑا بہت خرچہ کر کے انہیں دیگر لوگوں کو بھاری کرایوں پر دے دیا اس طرح ایک کوارٹر جس میں نہ تو بجلی کی سہولت ہے نہ چھتیں ور دیواریں بھی رسک بن چکی ہیں۔ کئی کوارٹرز ایسے ہیں جو کسی ٹھیکیدار، جواء مافیا، یا سٹور بنا رکھے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کے وہ ملازمین جن کے نام پر کوارٹرز قانونی طور پر الاٹ ہوئے انہوں نے اپنی تنخواہوں سے کوارٹرز کی کٹوتی کی کمی کو پورا کرنے
کیلئے ان کورٹرز کو کم درجے والے ملازمین کوکرایہ پر دے دیا مگر اب وہی کوارٹرز آگے سے آگے کرایہ پر چلا جا رہا ہے جسے کوارٹر کے اصل ماک کا بھی علم نہیں۔ ایسے لوگوں نے موقع ملنے پر کوارٹرز میں غیر قانونی تعمیراتی اور اضافی جگہ پر قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ریلوے کوارٹرز کی حالت اپنی جگہ کوارٹرز کا سیوریج نظام اس قدر خراب اور غلیظ ہو چکا ہے کہ جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب اور کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والا تعفن بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔ زیر زمین پانی خراب ہو رہا ہے۔ ریلوے افسران گزشتہ کئی سالوں سے ریلوے اسٹیشن لیہ کی انسپکشن میں مصروف ہے اور سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی غفلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی رہائش گاہ پر بھی غیر متعلقہ فرد کا قبضہ ہے،اسٹیشن ماسٹر غلام اکبر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوارٹرز کی تعمیر و مرمت میرے عرصہ تعیناتی جو کہ 5سال ہے کبھی نہیں ہوئی بہت سے کوارٹرز کھنڈر بن چکے ہیں مسافر خانہ درجہ دوئم کو خطر ناک ہونے کی وجہ سے اینٹوں سے بند کر دیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سد رفیق نے لیہ دورہ کے موقع پریلوے اسٹیشن کا ماڈل اسٹیشن کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا ریلوے اسٹیشن کی پراپرٹی قیمتی کروڑوں روپے مالیت کی زمین ہے اس کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال میں لائی جائے،انسپکٹر آف ورکس کفایت اللہ نے کہا کہ مرمت و تعمیر کا سلسلہ جاری رہتاہے جب بھی حکومت کی طرف سے فنڈز آتے ہیں خرچ کردیئے جاتے ہیں ،تاجر رہنما سیٹھ محمد اسلم خان ،کونسلر حافظ جمیل احمدنے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا کہ مہر ایکسپریس کے علاوہ دیگر ٹرینیں بھی لیہ سے چلائی جائیں اور ماڈل ریلوے اسٹیشن بنانے کا وعدہ بھی پورا کیا جائے ریلوے ریسٹ ہاؤس اور کوارٹرز پر سے قابضین کا قبضہ بھی ختم کرایا جائے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر