محکمہ تعلیم میں کروڑوں کے گھپلے ؟ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ۔تحقیقات کا آ غاز
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم ضلع لیہ میں 7کروڑروپے مالیت کے فرنیچر کی پرچیز میں گھپلوں ،خردبرد،اختیارات کے ناجائز استعمال ،ہائی کورٹ کا حکم امتناعی،انٹی کرپشن میں درخواستیں سیکرٹری سکول پنجاب کے حکم سے انکوائری ضلع لیہ کے 70مڈل ،پرائمری گرلز بوائز سکولز کے ہیڈ ماسٹر،ہیڈ مسٹریس ریکارڈ سمیت آج ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کے روبرو پیش ہونگے،تفصیل کے مطابق مالی سال 2015-16کے دوران محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے 300سے زائد گرلز بوائز پرائمری ،مڈل،ہائی سکولز کیلئے سٹوڈنٹس و ٹیچر کے درس وتدریس کیلئے ساڑھے سات کروڑ روپے مالیت کا فرنیچر خرید کیا گیا ضلع لیہ کے تعلیمی اداروں کیلئے خرید کئے گئے فرنیچر میں سکول منیجمنٹ کمیٹی کے رولز اور طریقہ کار کا نظر انداز کرنے ،لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جاری شدہ حکم امتناعی کی موجودگی میں پرچیز کئے گئے فرنیچر کے خلاف لیہ کے ہیڈماسٹراحسان اللہ گورمانی اور دیگر کی طرف سے انٹی کرپشن ،نیب اور سیکرٹری سکولز پنجاب لاہور کو پرچیز فرنیچر کے حوالے سے دی گئی درخواستوں پر الگ الگ تحقیقات جاری ہیں ،آج دوسرے روز بھی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز پنجاب پرچیز فرنیچرکی تحقیقات کریں گے انکوائری آفیسر کے روبرو گورنمنٹ مڈل سکول خلیل آباد،مڈل سکول 136،مڈل سکول 353،،مڈل سکول 274ٹی ڈی اے،مڈل سکول ڈھڈی والا،مڈل سکول مانجھے والا،پرائمری سکول وارڈ نمبر3چوک اعظم،پرائمری سکول اصغر آباد،پرائمری سکول 117،146،148اے ،پرائمری سکول کوڑو مگسی والا،پرئمری سکول شاہ حبیب کے علاوہ پرائمری سکول 122،پرائمری سکول خدا بخش ڈلو والا،پرائمری سکول پکی میرانی،گرلز پرائمری سکول 149بی،گرلز پرائمری سکول154 ٹی ڈی اے سمیت تحصیل لیہ کے 110گرلز پرائمری سکول ،مڈل سکولز آج انکوائری کیلئے آفیسر کے روبرو پیش ہونگے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر