لیہ ۔معذور باپ کی بیٹی اسلحہ کے زور پر اغوا
لیہ(صبح پا کستان)معذور باپ کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر چھ افراد نے اغوا کر لیا، اجتماعی زیادتی کا ...
لیہ(صبح پا کستان)معذور باپ کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر چھ افراد نے اغوا کر لیا، اجتماعی زیادتی کا ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈی سی او واجد علی شاہ نے پہلی تھل جیپ ریلی و تھل میلہ کے انعقاد کے موقع ...
لیہ(صبح پا کستان)تحصیل چوبارہ میں تین روزہ لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کا آغازہوگیاہے۔ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی ...
لیہ (صبح پا کستان)خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں 137کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر ...
یہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایک اور کاروائی ، سی آ ئی سٹاف پو لیس نے ...
کوٹ سلطان ( ملک فہیم سے ) 2014میں سرکاری سکولوں کے لئے خریدے گئے فرنیچر میں گھپلوں کے انکشاف کے ...
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ ایجوکیشن لیہ میں ایجوکیٹر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب، ایک سیٹ 20امیدوار، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس ...
لیہ ( صبح پا کستان )شو شل میڈ یا کی بریکنگ نیوز کے مطا بق اب تحریک انصاف اسلام آ ...
لیہ(صبح پا کستان)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈیرہ غازیخان کے امتحانی سنٹر میں انٹر میڈیٹ کے امتحان ...
لیہ (صبح پا کستان )ممبرصوبائی اسمبلی چودھر ی اشفاق احمد نے کہا ہے خوش حال کسان مستحکم پاکستان کی ضمانت ...
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails
لیہ(صبح پا کستان)معذور باپ کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر چھ افراد نے اغوا کر لیا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درج مقدمہ بھی بھاری رشوت کے بعد خارج ہوگیا، متاثرہ لڑکی او ر والدین کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔چک نمبر 145ٹی ڈی اے کی رہائشی 15سالہ عالیہ رباب نے اپنے والد محمد اقبال سامٹیہ اور والد ہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک سال تک محمد فیصل، ظفر، محمد اعجاز، سعید احمد نے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور بعدا زاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔ عالیہ رباب نے کہا کہ بعدازاں مجھ سے زبردستی نکاح فارم پر انگوٹھے لگوا لئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ میری عزت کو تار تار کرنے والے غنڈہ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تھانہ پیر جگی میں درج زیادتی کا مقدمہ بھی ایس ایچ او مہر ریاض نے بھاری رشوت اور سیاسی پریشر پر مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ والدین نے روتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک ہمیں ڈی این اے رپورٹ نہیں ملی۔ والدین نے آئی جی، ڈی آئی جی ، ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ورنہ ہم ڈی پی او آفس کے باہر خود کشی کر لیں گے۔رابطہ پر ایس ایچ او مہر ریاض نے بتایا کہ مقدمہ خارج ہو چکا ہے ، اب اس پر بات نہیں ہو سکتی اور کال ڈراپ کر دی۔
رپورٹ ۔سر فراز واندر پریس رپورٹر