لیہ(صبح پا کستان)محکمہ ایجوکیشن لیہ میں ایجوکیٹر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب، ایک سیٹ 20امیدوار، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار بھی قسمت کی طرف دیکھنے لگے۔ تفصیل کیمطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرائمری سطح پر گرلز بوائز کے ہر سکول میں کم ازکم چار اساتذہ معلمات کو تعینا ت کرنے کے لئے خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلع بھر کے گرلز بوائز پرائمری سکولز میں ایجوکیٹرز کی گریڈ 9کی 2ہزار 755اسامیوں پر تقرریوں کے لئے این ٹی ایس پاس تعلیم یافتہ امیداوران سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، امیدواران 21نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرائی گے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ایجوکیشن ا?فیسرز کی 43مردانہ اور 42خواتین افسران کی سیٹوں پر بھی بھرتی کی جارہی ہے جبکہ گریڈ 14کے لئے ایجوکیٹرز انگلش کی 1سیٹ، گریڈ 16میں انگلش کی 2معلمات کے لئے گریڈ 14،16کے لئے 5،5سیٹیں ہیں جبکہ متذکرہ انگریزی کی 1،1سیٹ کے لئے کم و بیش 2ہزار مرد و خواتین امیدوار ہیں ، اسی طرح ایجوکیٹرگریڈ 14میل میں پی ایس ٹی کی 22میتھ کی 13سائنس کی 18ڈرائنگ ماسٹر کی 15انگلش کی 1، اردو2عربی1کمپیوٹر سائنس5جبکہ میل 16گریڈ میں اردو کی 2، انگلش2،میتھ 6، فزکس 3،کیمسٹری3،بائیو لوجی5، کمیپوٹر سائنس7،ایس ای ایس ای فی میل گریڈ 14کی پی ای ٹی 5، میتھ3، سائنس6، ڈی ایم11،انگلش 3، کمپیوٹر سائنس 2گریڈ 16کے لئے اردو5، انگلش5،میتھ4فزکس3،بائیولوجی5، کیمسٹری5، کمپیوٹر سائنس 5سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔