• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی ریگزار تھل کی عوام کی تفریح طبع کے لیے ایک خوب صورت اضافہ ہے ،افتتاحی تقریب سے ڈی سی او لیہ اور مقررین کا خطاب

webmaster by webmaster
نومبر 3, 2016
in First Page
0

img-20161103-wa0030لیہ(صبح پا کستان)تحصیل چوبارہ میں تین روزہ لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کا آغازہوگیاہے۔ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہراعجازاحمد اچلانہ ،ڈی سی او واجدعلی شاہ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پرچم کشائی کر کے میلے کی تین روزہ ر نگارنگ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور پولیس بینڈ نے سلامی پیش کی ۔تھل میلہ و جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب میں ڈی سی او واجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع لیہ میں نوجوان نسل کو اپنی صلاحتیں منوانے کے لیے ضلع حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے عمل پیرا ہے اور تھل جیپ ریلی ایسے میگاایونٹ کا بنیادی مقصد تفریحی مقاصدکاحصول ہی نہیں علاقائی ثقافتوں کے فروغ اور ریگزار تھل کی معیشت میں بھی بہتری کے لیے پیش رفت ہے ۔تقریب سے ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہراعجازاحمد اچلانہ ،ڈی پی او محمد علی ضیاء،سابق صوبائی وزیر خوراک حافظ اقبال خان خاکوانی ،میر نادر خان مگسی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آرارشد احمد وٹو،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،میرنور حسن کھوسو ،بابر خان مگسی ،جبار خان چانڈیو،یونین کونسلوں کے چیئرمین و کونسلرز ،پٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدئے دارن ،تاجرنمائندوں و عام شہریوں کی کثیر تعداد موجو تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے سردار قیصر عباس خان مگسی نے کہاکہ چوبارہ کے صحرا میں جیپ ریلی ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پہلی درخواست میں ہی اس کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہاتھل جیپ ریلی سے نہ صرف اس علاقہ کو پروجیکشن ملے گی بلکہ علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہالیہ تھل میلہ و جیپ ریلی ریگزار تھل کی عوام کی تفریح طبع کے لیے ایک خوب صورت اضافہ ہے جس کے بہترین انتظامات پر انہوں نے ڈی سی او ،ڈی پی او ،سٹالز کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے خطاب کر تے ہوے کہاکہ پاکستان میں تین بڑے صحرا ہیں جن میں تھل ایک گمنام خطہ تھااس میلے کے انعقادسے یہ خطہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جانا جائے گاانہوں نے کہا یہ خطہ تھل جیپ ریلی و میلہ کی بدولت ہماری شناخت بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تھل کی غربت اور پسماندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم اسطرح کے ایونٹ علاقے کی تقدیر بدلنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ تھل جیپ ریلی پاکستان کا تیسرابڑا ایونٹ ہے جس کا ٹریک 155کلومیڑ طویل ہے اور آئندہ تھل کی معیشت کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے قائد اعظم سولر پارک کی طرز پر منصوبہ لگایا جاے گا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں و کالجز اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوبارہ کے بچوں نے ٹیبلوز ،جھومراور خاکے پیش کیے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ ،ضلعی افسران ،میڈیا نمائندگان اور شائقین کی بڑی تعد اد موجود تھی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اونٹ و گھوڑا ڈانس شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ یونیورسٹی و کالجز کے طلباء جو علاقائی ثقافت کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے نے مختلف علاقائی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سٹالز لگائے ہوئے تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر شائقین نیزہ بازی کے خوب صورت مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور کبڈی کے شاندار مقابلے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔

img-20161103-wa0030

img-20161103-wa0032

img-20161103-wa0031

pic-layyah-03-11-16

Tags: layyah news
Previous Post

پہلی تین روزہ تھل جیپ ریلی 3تا 5نومبر کوضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے سہرائی علاقے میں منعقد کی جا رہی ہے ڈی ایچ اے ملتان کی طرف سے ریلی کی استقبالیہ تقریب ( کیول کیڈ موو ) کا انعقاد کیا گیا

Next Post

لیہ ۔جیپ ریلی و تھل میلہ کے موقع پر پانچ نومبر کو ضلع لیہ میں عام تعطیل ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

img-20161103-wa0030لیہ(صبح پا کستان)تحصیل چوبارہ میں تین روزہ لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کا آغازہوگیاہے۔ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہراعجازاحمد اچلانہ ،ڈی سی او واجدعلی شاہ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پرچم کشائی کر کے میلے کی تین روزہ ر نگارنگ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور پولیس بینڈ نے سلامی پیش کی ۔تھل میلہ و جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب میں ڈی سی او واجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع لیہ میں نوجوان نسل کو اپنی صلاحتیں منوانے کے لیے ضلع حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے عمل پیرا ہے اور تھل جیپ ریلی ایسے میگاایونٹ کا بنیادی مقصد تفریحی مقاصدکاحصول ہی نہیں علاقائی ثقافتوں کے فروغ اور ریگزار تھل کی معیشت میں بھی بہتری کے لیے پیش رفت ہے ۔تقریب سے ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہراعجازاحمد اچلانہ ،ڈی پی او محمد علی ضیاء،سابق صوبائی وزیر خوراک حافظ اقبال خان خاکوانی ،میر نادر خان مگسی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آرارشد احمد وٹو،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،میرنور حسن کھوسو ،بابر خان مگسی ،جبار خان چانڈیو،یونین کونسلوں کے چیئرمین و کونسلرز ،پٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدئے دارن ،تاجرنمائندوں و عام شہریوں کی کثیر تعداد موجو تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے سردار قیصر عباس خان مگسی نے کہاکہ چوبارہ کے صحرا میں جیپ ریلی ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پہلی درخواست میں ہی اس کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہاتھل جیپ ریلی سے نہ صرف اس علاقہ کو پروجیکشن ملے گی بلکہ علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہالیہ تھل میلہ و جیپ ریلی ریگزار تھل کی عوام کی تفریح طبع کے لیے ایک خوب صورت اضافہ ہے جس کے بہترین انتظامات پر انہوں نے ڈی سی او ،ڈی پی او ،سٹالز کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے خطاب کر تے ہوے کہاکہ پاکستان میں تین بڑے صحرا ہیں جن میں تھل ایک گمنام خطہ تھااس میلے کے انعقادسے یہ خطہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جانا جائے گاانہوں نے کہا یہ خطہ تھل جیپ ریلی و میلہ کی بدولت ہماری شناخت بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تھل کی غربت اور پسماندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم اسطرح کے ایونٹ علاقے کی تقدیر بدلنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ تھل جیپ ریلی پاکستان کا تیسرابڑا ایونٹ ہے جس کا ٹریک 155کلومیڑ طویل ہے اور آئندہ تھل کی معیشت کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے قائد اعظم سولر پارک کی طرز پر منصوبہ لگایا جاے گا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں و کالجز اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوبارہ کے بچوں نے ٹیبلوز ،جھومراور خاکے پیش کیے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ ،ضلعی افسران ،میڈیا نمائندگان اور شائقین کی بڑی تعد اد موجود تھی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اونٹ و گھوڑا ڈانس شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ یونیورسٹی و کالجز کے طلباء جو علاقائی ثقافت کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے نے مختلف علاقائی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سٹالز لگائے ہوئے تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر شائقین نیزہ بازی کے خوب صورت مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور کبڈی کے شاندار مقابلے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔

img-20161103-wa0030

img-20161103-wa0032

img-20161103-wa0031

pic-layyah-03-11-16

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.