لیہ ۔شاباش لیہ پو لیس، آٹھویں جماعت کے طالب علم مقتول حارث جاوید کےاندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا ،چچا زاد بھائی قاتل نکلا ، ملزم گرفتار
لیہ( صبح پا کستان) شاباش لیہ پو لیس ۔ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ...
لیہ( صبح پا کستان) شاباش لیہ پو لیس ۔ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ...
لیہ( صبح پا کستان)مرحوم چوہدری رشید معروف پنجابی شاعر نذیر چوہدری کے بڑے بیٹے پریس فوٹو گرافر ممبر پریس کلب ...
لیہ (صبح پا کستان)ڈی پی او آفس آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے انہیں بلاتاخیر ملاقات کرائی ...
لیہ (صبح پا کستان ) اسلام آ باد میں ہو نے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کے موقع ...
لیہ( صبح پا کستان )انجمن تاجران لیہ نے 2تاجروں کی گرفتاری کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او ...
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آف فارماسسٹ گریجوایٹس کی شرکت، فارمیسی پر کوالیفائیڈ فارما سسٹ ...
لیہ(صبح پا کستان)انجمن تاجران لیہ کی مجلس عاملہ سپریم کونسل کا پہلا اجلاس، چیئر مین میونسپل کمیٹی نے شہر کی ...
لیہ( صبح پا کستان )لیہ کی معروف شخصیت ملک ارشاد ملیحہ کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع لیہ کا ...
لیہ( صبح پا کستان )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سٹی کونسلر حاجی محمد اظہر خان ہانس نے ایک بیان ...
لیہ (صبح پا کستان)ڈ پٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریاں پاکستان کا لازمی جزو ہیں ان ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان) شاباش لیہ پو لیس ۔ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ، پولیس اندھا قتل ٹریس کرنے میں کامیاب چچا زاد بھائی قاتل نکلا ، ملزم گرفتار،03 مارچ کو علاقہ تھانہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم کے قتل کا دلخراش وقوعہ ہوا دن دیہاڑے کمسن بچے کے قتل سے جہاں خاندان غم میں مبتلا تھا وہاں نامعلوم ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کیلئے چیلنج کی حثیت رکھتی تھی ،ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ہوئیں دسویں جماعت کا طالبعلم چچازاد بھائ قاتل نکلا وقوعہ کے روز مقتول حارث جاوید گھر میں اکیلا تھا اور قریبی دوکان سے اپنے لیے کچھ خریدنے گیا چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم طلحہ ستار چوری کی نیت سے گھر داخل ہوا مقتول حارث جاوید کے گھر واپس آجانے پر ملزم اس پر حملہ آور ہو گیا اور گلادبا کر گرا دیا جس سے مقتول نیم بے ہوش ہو گیا ملزم نے اس ڈر سے کہ حارث جاوید گھر والوں کو نہ بتا دے اسی کمرہ میں موجود قینچی سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
ڈی پی او لیہ کیپٹن( ر) محمد علی ضیاء نے حارث جاوید کے قاتل کی گرفتاری کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کمسن بچے کا اپنے چچا زاد بھائی کےہاتھوں قتل ہونا انتہائی افسوسناک ہے وقوعہ کے روز سے ہی پولیس چین سے نہیں بیٹھی اگرچہ پولیس والدین کو ان کا بچہ تو واپس نہیں دلوا سکتی لیکن پولیس نے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے