لیہ (صبح پا کستان)ڈی پی او آفس آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے انہیں بلاتاخیر ملاقات کرائی جائے۔ یہ ہدایات ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے کمپلینٹ سیل میں سائلین کے مسائل سننے کے موقع پر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرکمپلینٹ سیل میں سائلین کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل میں آئے ہوئے مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین جن میں قادربخش،محمدبخش،شاہدحسین،جوزف مسیح،ذوالقرنین،ریاض حسین شامل ہیں نے مختلف مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ جس پر انہوں نے فوری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کو انتظارنہ کرایاجائے اوربلاتوقف مجھ سے ملوایاجائے انھوں نے دفترکمپلیینٹ سیل میں موجودسائلین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرکسی شہری کی تھانہ کی سطح پر شنوائی نہیں ہوتی تو بلاجھجک کمپلینٹ سیل سے رجوع کر سکتے ہیں اور میرے دفترکے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔