لیہ( صبح پا کستان )انجمن تاجران لیہ نے 2تاجروں کی گرفتاری کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی لیہ کے تبادلہ کا مطالبہ اور آج صدر بازار شمالی گیٹ پر احتجاج کا اعلان کردیا یہ بات صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول نے پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،سینئر نائب صدر محمد یونس خان،نائب صدر شیخ کاشف منظورسمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،تاجر رہنماؤں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ کی مدعیت میں درج مقدمہ میں جس پلاٹ کا ذکر اسکی ملکیت سے تاجربرادری کو کوئی سروکار نہیں البتہ ایس ایچ او سٹی کی سربراہی میں سٹی پولیس نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی تاجر ملک فاروق دھول،ملک مسعود شمع کو گرفتار کیا ہے قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ملک شمع بھی اپنے پلاٹ جس کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے مالک ہے مزید کہا کہ تاجروں کی گرفتاری کے پس منظر میں 2حکومتی ایم پی ایز کی دلچسپی کا نتیجہ ہے اور تاجر پس رہے ہیں حالانکہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے انہوں نے کہا کہ جس پلاٹ کو میونسپل کمیٹی اپنی ملکیت ظاہر کررہی ہے اسی پلاٹ پر تمام سرکاری اداروں نے 2012ء میں بس اڈا قائم کرنے کی اجازت دی ہے تاجر نمائندوں نے کہا کہ اگر ایس ایچ او سٹی لیہ کو ٹرانسفر نہ کیا گیا تو حالات کی تمام ذمہ داری ڈی سی اور ایس پی لیہ پر عائد ہوگی اور اگر آئندہ بھی کسی تاجر کی ہتک کی گئی تو لیہ کے تاجر بھر پورمزاحمت کریں گے۔