اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع
اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں ...
اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں ...
انڈین لیڈی ڈاکٹر پاکستانی شہری اور حاکم وقت غیر معمولی واقعات بعض و اوقات سنگین مسائل کا پیش خیمہ بنتے ...
استاد کے ساتھ بد تمیزی کر نے پر ڈی ایس پی چونیاں کو معطل کیا جائے ، محمد اقبال چوہان ...
اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ، ...
زخمی ہونے پر ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو سکول سے نکال دیا چوک اعظم (صبح پا کستان )گورنمنٹ مسلم ...
پرو فیسر مہر قیصر وسیم گرواہ کے والد مہر شیر محمد وفات پا گئے چوک اعظم (صبح پا کستان ) ...
پٹھان کوٹ واقعہ کی ایف آئی آرکاندارج آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے ۔ عمران خان کی سیاست سمجھ ...
بوگس ووٹ ؟ وارڈ نمبر 1 اور وارڈ نمبر 2میں 22 فروری کو دوبارہ گنتی ہو گی ۔ الیکشن ٹر ...
کنڈے وٹے پاسنگ کی آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ جاری تاجر سراپا احتجاج چوک اعظم (صبح پا کستان)شہر میں ...
مائیکرو فنانس پروگرام چیک تقسیم کرنے کی تقریب ،مہمان خصوصی ایم پی اے سردار قیصر مگسی تھے چوک اعظم (صبح ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع
چوک اعظم( صابر عطاء سے ) اورنج ٹرین منصوبے کے لیے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی اور لاہور منتقلی کا کام مسلسل جاری۔یونین کونسلز کے ماہانہ بجٹ،واٹر منیجمنٹ ضلع لیہ کے ایڈیشنل فنڈز کے کروڑوں روپے منتقل،ملازمین تنخواہوں کے لیے پریشان ۔لیہ کے حکومتی واپوزیشن ارکان اسمبلی لمبی تان کے سو گئے ۔مجرمانہ خاموشی پر عوامی احتجاج ۔تفصیل کے مطابق اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل میں حائل فنڈز کی کمی کی رکاوٹکو دور کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اس عمل کے ذریعے ضلع لیہ میں پہلے کوٹ سلطان اور چوک اعظم کے سیوریج سسٹم منصوبے کے فنڈز جو کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ چوک اعظم اور 70لاکھ روپے کوٹ سلطان کے تھے لاہور منتقل کر دیے گئے ۔اب پنجاب حکومت نے یونین کونسلز کے ماہانہ بجٹ میں کٹوتی کر دی ہے ۔چوک اعظم رورل یونین کونسل کا ماہانہ بجٹ ایک لاکھ چھبیس ہزار (1,26000)روپے تھا اسے دو ماہ قبل کم کر کے ایک لاکھ آٹھ ہزار کر دیا گیا جبکہ اس ماہ اسے مزید کم کر کے صرف 70ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔جو کہ ماہانہ تنخواہیں بھی پوری نہیں کر سکتا ۔ضلع لیہ کی اکثر یونین کونسلز میں تو دو ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں ۔اسی طرح واٹر منیجمنٹ ضلع کے ذرائع کے مطابق پختہ کھالوں کے لیے دیے گئے فنڈز میں سے ایک کروڑ سے زائد ایڈیشنل رقم کٹوتی کر کے لاہور بھجوا دی گئی ہے ۔
پنجاب حکومت کے ان اقدامات پر ضلع لیہ کے تین حکومتی ایم پی ایز ،دو حکومتی ایم این ایز ،دو اپوزیشن کے ایم پی ایز سمیت تمام ارکان اسمبلی اور دیگر سیاست دان چپ سادھے ہوئے ہیں ۔کسی نے بھی کوئی آواز نہیں اُٹھائی جس پر ضلع لیہ کے باسیوں میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں کے نمائندہ افراد مظہر سیال ،ملک جبار تھہیم ،محمد رفیق ملانہ ،ملک اقبال تھہیم اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاست دان اپنے اپنے مفاد کی خاطر کام کرتے ہیں ان کو عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے اس عمل کو عوام دشمن قدم قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ صابر عطاء تھہیم پریس رپورٹر چوک اعظم