چوک اعظم ۔ بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء
بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء چوک ...
بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء چوک ...
حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے ضعیف العمر والدہ کو وراثتی جائیدادسے محروم چوک اعظم(صبح پا کستان) حلقہ پٹواری کی ...
خلاف ضا بطہ نو تعمیر ہسپتال بلڈنگ ہینڈ اوور ، ایم پی اے قیصر مگسی نے نو ٹس لے لیا ...
ہا ئیکورٹ نے مسلم لیگی امیدوار کیخلاف اسٹے آرڈر خارج کر دیا چوک اعظم (صبح پا کستان )میونسپل کمیٹی چوک ...
لیہ کے نئے ڈی پی او اور تھانہ چوک اعظم کے چیلنجز تحریر , محمد عمر شاکر نیکی اور برائی ...
بحریہ ایجوکیشنل کیمپس چوک اعظم کی افتتا حی تقریب چوک اعظم (صبح پا کستان) علم کی اہمیت خالق کائنات کی ...
پنجم ہشتم رزلٹ ۔ حقائق کیا ہیں ؟ صوبائی محکمہ تعلیم نے اصل پیپرز طلب کر لئے ، مارکنگ کرنے ...
بارش سے لیہ روڈ پر ایک ماہ قبل لگنے والی کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل پا نی برد چوک اعظم( ...
بارشوں کے پانی سے شہر جوہڑ میں تبدیل ، شہری گھروں میں قید دھوری اڈا( صبح پا کستان ) دو ...
شہر کے سنگین مسا ئل اور اقتدار کی فضول جنگ تحریر ۔ محمد عمر شاکر جنگ کوئی بھی ہو اس ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء
چوک اعظم (صبح پا کستان)کسی بے گناہ شخص کو چالان عدالت نہ کیاجائے،مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں،مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیراتنگ کیاجائے۔ڈی پی او لیہ کی تھانہ چوک اعظم میں دوران میٹنگ تفتیشی افسران کو ہدایات ،قتل کے مدعی مقدمہ سے بھی ملے اورمعلومات لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے تھانہ چوک اعظم کا وزٹ کیا تھانہ پہنچنے پر تھانہ پر تعینات تمام افسران واہلکاران کا ڈی پی او سے تعارف کرایاگیا ڈی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام اہلکاران ہائی الرٹ رہیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں تھانہ پر آنے والے سائلین کو عزت دی جائے، بٹھایاجائے اور ان کی بات تسلی سے سنی جائے انھوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ کو چالان عدالت نہ کیاجائے بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے تفتیشی افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈی پی او نے زیرتفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کا جائزہ بھی لیا انھوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے کی تمام توانائیاں صرف کی جائیں اور مقدمات کو بلاوجہ پنڈنگ نہ رکھاجائے انھوں نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کے گردگھیراتنگ کیاجائے اور ان کی گرفتاری پر توجہ دی جائے قبل ازیں ڈی پی او نے قتل کے مدعی مقدمہ محمدذیشان سے بھی وقوعہ کے متعلق معلومات لیں اور تفتیشی افسر انچارج ہومیسائیڈیونٹ محمدالیاس سب انسپکٹر کوہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کوفوری طورپر ٹریس آؤٹ کرکے گرفتارکیاجائے انھوں نے مدعی مقدمہ کوبھی ہدایت کی کہ ان کے پاس اگروقوعہ کے متعلق کسی قسم کی معلومات ہوں تو براہ راست مجھے دفتر آکر بتائیں جبکہ ڈی پی او نے تھانہ میں موجود تمام گاڑیوں کی بھی انسپکشن کی۔