پنجم ہشتم رزلٹ ۔ حقائق کیا ہیں ؟
صوبائی محکمہ تعلیم نے اصل پیپرز طلب کر لئے ، مارکنگ کرنے والے ہیڈ ماسٹر ز اساتذہ میں کھلبلی
چوک اعظم (صبح پا کستان)بوگس لسٹوں کے ذریعے پنجم ہشتم کا رزلٹ ضلع لیہ سے ای ڈی ایجوکیشن طاہرہ چشتی کی سر پرستی میں بھجوائے جانے کا انکشاف پنجاب بھر میں اول آنے پر صوبائی محکمہ تعلیم نے اصل پیپرز طلب کر لئے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چوک اعظم خلیل خان بزدار نے ریاضی کے پیپرز چیک کروائے ہیڈ ماسٹر ز اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی تفصیل کے مطابق بوگس لسٹوں کے ذریعے پنجم ہشتم کا رزلٹ ضلع لیہ سے ای ڈی ایجوکیشن طاہرہ چشتی کی سر پرستی میں بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا پنجاب بھر میں ضلع لیہ کے پہلے نمبر پر آنے کے بعد ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے اصل پیپرز طلب کر لئے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چوک اعظم خلیل خان بزدار نے ریاضی کے پیپرز چیک کروائے ذرائع کے مطابق اصل پیرز لاہور طلب کیے جانے کے بعد ضلع بھر میں مارکنگ کرنے والے ہیڈ ماسٹر ز اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ۔
محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم