بارش سے لیہ روڈ پر ایک ماہ قبل لگنے والی کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل پا نی برد
چوک اعظم( صبح پا کستان ) چوک اعظم لیہ روڈ پر سیوریج سسٹم کے چالو نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانیکی وجہ سے ٹف ٹائل بیٹھ گئی ۔گڑھے پڑ گئے ۔تفصیل کیمطابق لیہ روڈ پر سیوریج سسٹم کو چالو نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی نے لیہ روڈ پر ایک ماہ قبل لگنے والی کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل زمین بوس کر دیا ہے ۔پانی کے اخراج نہ ہونے سے پانی ٹف ٹائل پر ہی کھڑا رہا اور اس سے ٹف ٹائل کی تنصیب خراب ہو گئی ۔جس سے مختلف مقامات پر گڑھے پڑ گئے جن سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔شہریوں سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری محمد اکرم سراء ،جنرل کونسلر وارڈ نمبر ایک ساجد خان نیازی ،غفار خان ،جنرل کونسلر خالد محمود آرائیں ،اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ نوٹس لینے کا لطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور ٹف ٹائل کو دوبارہ نصب کروائیں ۔
رپورٹ ۔ صابر عطاء پریس رپورٹر