بحریہ ایجوکیشنل کیمپس چوک اعظم کی افتتا حی تقریب
چوک اعظم (صبح پا کستان) علم کی اہمیت خالق کائنات کی جانب سے نبی آخرزمان حضرت محمدصلی اللہ علیہ و صلعم کی جانب بھیجا گیا پہلا لفظ اقراء سے ظاہر ہے تعلیم سے نوجوان نسل ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں سعادت علی چوہان ڈی ایس پی سرکل چوبارہ کا بحریہ ایجوکیشنل کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بحریہ ایجوکیشنل کیمپس چوک اعظم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد صدیق نے حاصل کی تقریب میں

سعادت علی چوہان ڈی ایس پی نے افتتاحی فیتہ کاٹنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی اہمیت خالق کائنات کی جانب سے نبی آخرزمان حضرت محمدصلی اللہ علیہ و صلعم کی جانب بھیجا گیا پہلا لفظ اقراء سے ظاہر ہے تعلیم سے نوجوان نسل ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں تعلیمی اداروں میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جانا چاہیے ملک میں تعلیم یافتہ ذمہ دار افراد کی اشد ضرورت ہے پروفیسر احمد گوجر ماہر تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے تعلیم اور اچھی تربیت ہی انسان کو ذمہ دار شہری بنا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ ایجوکیشنل کیمپس کے آغاز سے امید ہے کہ شہریوں کو ایسا ادارہ میسر آجائے جس سے ان کے بچوں کی تعلیمی تدریسی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ابھار نکھار اور نو نہالان قوم کی تربیت اور تعمیر کردار کے ساتھ شروع ہو انہوں نے مزید کہا کہ 23مارچ یوم تجدید عہد کے دن اس ادارے کی افتتاحی تقریب اور تدریسی عمل کے آغاز سے محسوس ہوتا ہے کہ وسیع اغراض و مقاصد کے تحت اس ادارے کا عمل قیام میں لایا گیا ہے محمد عمر شاکر ڈائریکٹر بحریہ ایجوکیشنل کیمپس نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی چوک اعظم اور گردونواح میں بھرمار ہے مگر بہت کم ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن میں ذمہ داری سے طلبہ کی تعلیم و تربیت کی جائے اچھی تعلیم و تربیت سے ہی پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بن سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ ایجوکیشنل کیمپس مستقبل میں ایک قابل رشک تعلیمی ادارہ ہو گا افتتاحی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک صابر عطا تھہیم نے ادا کیے بحریہ ایجوکیشنل کیمپس کی افتتاحی تقریب میں غلام عباس سندھو صدر پریس کلب چوک اعظم ملک رب نواز ڈنہار محمد رفیق گوجر رانا محمد اعظم ملک کلیم نواز ڈنہار مہر عبدالحفیظ گرواں چوہدری محمد خالد گوجر حاجی عبدالکریم میاں محمد سلیم مرزا غوث مغل لیاقت چوہدری رانا خرم شہزاد حاجی منظور علوی اورملک قمر اقبال ڈلو سمیت شہر کی سماجی کاروباری صحافتی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کی اختتامی دعا ملک عبدالرشید نے کروائی بعد آزاں بحریہ ایجوکیشنل کیمپس کی انتظامیہ کی طرف سے ضیافت کا مہانوں کے لئے اہتمام کیا گیا