نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ، پریس کلب کی تقریب یوم پا کستان میں مقررین کی خطاب
چوک اعظم (صبح پا کستان)نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے پاکستان کے دفاح کے لئے قوم ہمہ وقت تیار ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کا عبرتناک انجام ہوا قوم مایوس نہیں بلکہ پرامید ہے حافظ عبدالمنان رہنماء نظریہ پاکستان رابطہ کونسل سمیت جناح ہال میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل اور پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے تقریب میں مقررین کا خطاب تفصیل کے مطابق یوم تجدید عہد 23مارچ کے حوالے سے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان رابطہ کونسل اور پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے کیا گیا تقریب میں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد آزاں رہنما نظریہ پاکستان رابطہ کونسل حافظ عبد المنان ماہر تعلیم سماجی رہنماء پروفیسر لالہ احمد گجر محمد اویس پروفیسر صفہ اکیڈمی مریدکے سماجی سیاسی شخصیت مقبول حسین ہراج صدر پریس کلب غلام عباس سندھو جنرل کونسلر رہنماء تحریک انصاف چوہدری خالد آرائیں جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد عمر شاکر اور ملک صابر عطا تھہیم نے خطاب کیے مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے پاکستان کے دفاح کے لئے قوم ہمہ وقت تیار ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کا عبرتناک انجام ہوا قوم مایوس نہیں بلکہ پرامید ہے مقررین نے مزید کہا کہ علما پروفیسرز دانشور ایسے پروگرامز ترتیب دیں جن سے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی اجاگر ہو پاکستان واحد ایٹمی ریاست ہے سعودیہ میں ہونے والی کثیرالممالک فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج کے سربراہ کو اسلامی فوج کی کمان دینے کے فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں