بارشوں کے پانی سے شہر جوہڑ میں تبدیل ، شہری گھروں میں قید
دھوری اڈا( صبح پا کستان ) دو دن سے جاری بارش نے سیوریج اور ایم ایم روڈ کی نکاسی کا پول کھول دیا ۔شہر میں پانی آزاد ،شہری گھروں میں قید۔دو روز بعد بھی پانی نہ نکالا جا سکا ۔شہریوں کا احتجاج ۔تفصیل کے مطابق حالیہ ہونے والی بارش نے ٹی ایم اے لیہ کے چوک اعظم کی بہتری کے لیے گئے اقدامات کا پول کھول دیا ہے ۔سیوریج سسٹم اور ایم ایم روڈ کے ساتھ نکاسی کے لیے بنائے گئے نالوں کی ناکامی کی وجہ سے پورا شہر اس وقت جوہڑ میں تبدیل ہو چکا ہے خاص طور پر پرانے ہسپتال روڈ کے سامنے بننے والے تالاب کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں ۔دوزکے بعد بھی بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ۔شہریوں محمد اجمل ،علی اعظم،رشید احمد ،غفران خان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے لیہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








