بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء
چوک اعظم (صبح پا کستان)کسی بے گناہ شخص کو چالان عدالت نہ کیاجائے،مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں،مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیراتنگ کیاجائے۔ڈی پی او لیہ کی تھانہ چوک اعظم میں دوران میٹنگ تفتیشی افسران کو ہدایات ،قتل کے مدعی مقدمہ سے بھی ملے اورمعلومات لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے تھانہ چوک اعظم کا وزٹ کیا تھانہ پہنچنے پر تھانہ پر تعینات تمام افسران واہلکاران کا ڈی پی او سے تعارف کرایاگیا ڈی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام اہلکاران ہائی الرٹ رہیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں تھانہ پر آنے والے سائلین کو عزت دی جائے، بٹھایاجائے اور ان کی بات تسلی سے سنی جائے انھوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ کو چالان عدالت نہ کیاجائے بے گناہ شہری کو چالان کرنے والے تفتیشی افسرکیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈی پی او نے زیرتفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کا جائزہ بھی لیا انھوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے کی تمام توانائیاں صرف کی جائیں اور مقدمات کو بلاوجہ پنڈنگ نہ رکھاجائے انھوں نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کے گردگھیراتنگ کیاجائے اور ان کی گرفتاری پر توجہ دی جائے قبل ازیں ڈی پی او نے قتل کے مدعی مقدمہ محمدذیشان سے بھی وقوعہ کے متعلق معلومات لیں اور تفتیشی افسر انچارج ہومیسائیڈیونٹ محمدالیاس سب انسپکٹر کوہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کوفوری طورپر ٹریس آؤٹ کرکے گرفتارکیاجائے انھوں نے مدعی مقدمہ کوبھی ہدایت کی کہ ان کے پاس اگروقوعہ کے متعلق کسی قسم کی معلومات ہوں تو براہ راست مجھے دفتر آکر بتائیں جبکہ ڈی پی او نے تھانہ میں موجود تمام گاڑیوں کی بھی انسپکشن کی۔