ججز اور وکلا ء الیون کے درمیا ن کرکٹ میچ
لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ سپو رٹس لیہ کے زیر اہتمام ججز اور وکلا ء الیون کے درمیا ن کرکٹ میچ کا لج گراؤنڈ لیہ میں کھیلا گیا جس کے مہما ن خصوصی ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ محمد علی ضیا ء تھے ،وکلا ء الیون کے کپتا ن صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ چوہدری نوید گجر تھے جبکہ ججز الیون کی کپتا نی کے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے سر انجا م دئیے۔ میچ آٹھ آٹھ اوورز کا کھیلا گیا جس میں وکلا ء الیو ن اول رہی جبکہ ججز الیون نے رنزاپ کا اعزاز حاصل کیا ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے وکلا ء الیون اور ججز الیون کے نما یاں کا ر کر دگی کے حا مل وکلا ء و ججز میں انعاما ت و ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر وکلا ء کی کثیر تعداد اور جج صاحبا ن نے شرکت کی ۔ جبکہ شائقین بھی میچ سے لطف اندوز ہو تے رہے ۔