بھارت کا پرتشدد راستہ جنوبی ایشامیں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے :شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن ...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکی ...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکا خود ابہام کا شکار ہے اس ...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سوشل ...
کراچی( ما نیٹرنگ ڈیسک) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی پر سینیٹ ہول کمیٹی کا ...
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر4 خودکش بمباروں کے حملے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے لہٰذا اس کے پر تشدد رویئے سے خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔جاپانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور جاپان کے حکومت اور عوام کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں سے اپنے عزم کو جاری رکھے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے خطے میں بھارتی رویئے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے، بھارت کے پر تشدد رویئے سے خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کو خراب کرنے کے راستے پر گامزن ہے، وہ مذاکرات سے راہ فرار کے حربے اور راستے اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تشدد سے بڑے پیامنے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ source.. https://dailypakistan.com.pk/04-Jan-2018/707250