• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکہ کو دبنگ پیغام دیدیا، پوری قوم کے دل کی بات کہہ دی

webmaster by webmaster
جنوری 13, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکہ کو دبنگ پیغام دیدیا، پوری قوم کے دل کی بات کہہ دی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون مانگ لیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی جنرل جوز ف ووٹل نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی تعاون اور کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر جنرل جوزف نے امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہتا ہے اور یہ صورتحال عارضی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون چاہتا ہے جو امریکہ کے خلاف پاکستانی سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو واشنگٹن میں پذیرائی نہیں ملتی ۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود امریکہ کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ،ٹرمپ کی حقیرانہ زبان سے پاکستانی قوم کو لگتا ہے دھوکہ ہوا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی مفاد میں امریکی امداد کے بغیر بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں سے متعلق امریکی خدشات سے متعلق پاکستان پوری طرح آگاہ ہے اور آپریشن رد الفساد میں اس سے متعلق بہت سے ایکشن کیے گئے ہیں ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یک طرفہ طور پر بارڈر کنٹرول مکینزم بنا رہا ہے اگر افغانستان کو واقعی لگتا ہے کہ وہ متاثر ہو رہا ہے تو دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ پر کابل کو سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنا ہو گا۔انہوں ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امداد نہیں چاہتا بلکہ عزت کے ساتھ اپنے کردارکی پہچان کراناچاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے تمام فیصلوں کو سپورٹ کرے گا لیکن ہمیں بلی کا بکر ا بنا نا ٹھیک نہیں ۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک امریکی سینیٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوراس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاک امریکی سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے بات کی گئی ۔
source…
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2018/712054

Tags: National News
Previous Post

ملتان میں سیزنل انفلوائنزا سے 21 افراد جاں بحق ہوئے، ترجمان محکمہ صحت

Next Post

لیہ . ڈسٹرکٹ بار الیکشن , سید غضنفر عباس بخاری ایڈووکیٹ صدر اور مہر مسرور حسین سمرا ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب ، تحصیل بار کو نسل کروڑ کے چوھدری عبدالروف گجر ایڈووکیٹ صدر اور ذوالفقارعلی سندھو ایڈووکیٹ جزل سیکریٹری منتخب

Next Post
لیہ . ڈسٹرکٹ بار  الیکشن  , سید غضنفر عباس بخاری ایڈووکیٹ صدر اور مہر مسرور حسین سمرا ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب  ، تحصیل بار کو نسل کروڑ  کے  چوھدری عبدالروف گجر ایڈووکیٹ صدر اور ذوالفقارعلی سندھو ایڈووکیٹ جزل سیکریٹری منتخب

لیہ . ڈسٹرکٹ بار الیکشن , سید غضنفر عباس بخاری ایڈووکیٹ صدر اور مہر مسرور حسین سمرا ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب ، تحصیل بار کو نسل کروڑ کے چوھدری عبدالروف گجر ایڈووکیٹ صدر اور ذوالفقارعلی سندھو ایڈووکیٹ جزل سیکریٹری منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون مانگ لیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی جنرل جوز ف ووٹل نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی تعاون اور کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر جنرل جوزف نے امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہتا ہے اور یہ صورتحال عارضی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون چاہتا ہے جو امریکہ کے خلاف پاکستانی سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو واشنگٹن میں پذیرائی نہیں ملتی ۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود امریکہ کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ،ٹرمپ کی حقیرانہ زبان سے پاکستانی قوم کو لگتا ہے دھوکہ ہوا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی مفاد میں امریکی امداد کے بغیر بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں سے متعلق امریکی خدشات سے متعلق پاکستان پوری طرح آگاہ ہے اور آپریشن رد الفساد میں اس سے متعلق بہت سے ایکشن کیے گئے ہیں ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یک طرفہ طور پر بارڈر کنٹرول مکینزم بنا رہا ہے اگر افغانستان کو واقعی لگتا ہے کہ وہ متاثر ہو رہا ہے تو دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ پر کابل کو سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنا ہو گا۔انہوں ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امداد نہیں چاہتا بلکہ عزت کے ساتھ اپنے کردارکی پہچان کراناچاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے تمام فیصلوں کو سپورٹ کرے گا لیکن ہمیں بلی کا بکر ا بنا نا ٹھیک نہیں ۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک امریکی سینیٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوراس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاک امریکی سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے بات کی گئی ۔ source... https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2018/712054

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.