ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ملتان میں سیزنل انفلوائنزاسے 21 افرادجاں بحق ہوئےہیں جبکہ 18 افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہناتھا کہ 29 روز میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں 152 افراد ہسپتال لائے گئے جن میں سے 80 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے ،رحیم یار خان ،راولپنڈی اور کراچی میں بھی سیزنل انفلوائنز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jan-2018/712555
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







