• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قصور میں ننھی کلی قتل ، پرتشدد مظاہروں کے دوران 2افراد ہلاک ، رینجرز طلب، والدین کا زینب کی تدفین سے انکار

webmaster by webmaster
جنوری 10, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
قصور میں ننھی کلی قتل ، پرتشدد مظاہروں کے دوران 2افراد ہلاک ، رینجرز طلب، والدین کا زینب کی تدفین سے انکار

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حالات کشید ہ ہونے کی وجہ سے شہر میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے ، معصوم کلی کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی جبکہ بچی کے والدین نے انصاف کے حصول تک تدفین سے انکار کردیا ہے، پنجاب حکومت کے مطابق انہوں نے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ پولیس نے مبینہ ملزم کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بچی کے والدین کو انصاف دلانے کے لئے سول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 8 سالہ بچی زینب 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواءہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔پولیس کی جانب سے کمسن زینب کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث مبینہ ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔بچی کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔لوگوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں۔جگہ جگہ پولیس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے اور فیروز پور روڈ پر مظاہرین نے پولیس کو دھکے بھی دیئے۔بعدازاں مشتعل احتجاجی مظاہرین قصور میں فیروز پور روڈ پر ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھراو کیا اور پولیس موبائلوں کے شیشے توڑ دیئے۔حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد بعدازاں دم توڑ گئے۔اس صورت حال کے بعد پنجاب حکومت نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔
ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے مطابق شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے جبکہ بچی کے لواحقین نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ آٹھویں بچی ہے اور زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قصور کے واقعات پر 5 ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 67 افراد کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاچکا ہے۔
قصور کی ننھی کلی کے والدین جو کہ عمرہ ادائیگی کے لئے گئے ہوئے تھے، جدہ سے اسلام آباد پہنچے ، انہوں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا ، پولیس حکمرانوں کی سیکورٹی پر ہے جبکہ ہم تو عام کیڑے مکوڑے ہیں ۔ انہوں نے انصاف کے حصول تک بچی کی تدفین نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے قصورمیں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ اگلے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/10-Jan-2018/710798

Tags: National News
Previous Post

ملتان ۔اخبار فروش یونین ملتان کے سرپرست اعلی شیخ عمر دین کی وفات پر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کا تعزیتی اجلاس ،مرحوم زندگی بھر اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ۔ مقررین کا خطاب

Next Post

لیہ ۔ ممبر صوبائی اسمبلی کے تعاون سے وراثتی ملکیتی جائیداد پر قبضہ کیا ، پو لیس کو انکوائری کی درخواست دی تو مقد مات بھی ہمارے خلاف بن گئے ، وزیر اعلی انصاف مہیا کریں ۔ موضع شیر والا کے حسنین رضا اور دیگر کی پریس کا نفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حالات کشید ہ ہونے کی وجہ سے شہر میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے ، معصوم کلی کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی جبکہ بچی کے والدین نے انصاف کے حصول تک تدفین سے انکار کردیا ہے، پنجاب حکومت کے مطابق انہوں نے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ پولیس نے مبینہ ملزم کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بچی کے والدین کو انصاف دلانے کے لئے سول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 8 سالہ بچی زینب 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواءہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔پولیس کی جانب سے کمسن زینب کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث مبینہ ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔بچی کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔لوگوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں۔جگہ جگہ پولیس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے اور فیروز پور روڈ پر مظاہرین نے پولیس کو دھکے بھی دیئے۔بعدازاں مشتعل احتجاجی مظاہرین قصور میں فیروز پور روڈ پر ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھراو کیا اور پولیس موبائلوں کے شیشے توڑ دیئے۔حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد بعدازاں دم توڑ گئے۔اس صورت حال کے بعد پنجاب حکومت نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔ ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے مطابق شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے جبکہ بچی کے لواحقین نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ آٹھویں بچی ہے اور زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قصور کے واقعات پر 5 ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 67 افراد کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاچکا ہے۔ قصور کی ننھی کلی کے والدین جو کہ عمرہ ادائیگی کے لئے گئے ہوئے تھے، جدہ سے اسلام آباد پہنچے ، انہوں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا ، پولیس حکمرانوں کی سیکورٹی پر ہے جبکہ ہم تو عام کیڑے مکوڑے ہیں ۔ انہوں نے انصاف کے حصول تک بچی کی تدفین نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے قصورمیں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ اگلے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ source.. https://dailypakistan.com.pk/10-Jan-2018/710798

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.