کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی سے 3 سو میٹر کے فاصلے پر کوئٹہ میں جی پی او چوک میں پولیس ٹرک کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے ابتدائی طور پر اس بم دھماکے میں6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 18 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور شہدا کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دھماکے کی وجہ سے پاس سے گزرنے والی ایک بس متاثر ہوئی ہے، دھماکے کے وقت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے اسمبلی کے اعتراف میں 6 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے، یہ علاقہ کوئٹہ کا ریڈ زون کہلاتا ہے ، جس سے 3 سومیٹر کے فاصلے پربلوچستان اسمبلی ، اس جگہ سے 3 سو گز شمال کی طرف وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری ، بلوچستان ہائی کورٹ اور دیگر اہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک کے قریب پولیس ٹرک کے پاس ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، اس دھماکے سے پاس کھڑی ایک بس بھی متاثر ہوئی ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں ، دھماکے کے فوری بعد پولیس ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/09-Jan-2018/710198