ڈیرہ غازی خان ۔ریسکو 1122کی جانب سے کمیونٹی رسپانس گروپ کا قیام اہم قدم ہے ۔ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی
ڈیرہ غازی خان (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی رسپانس گروپ کا قیام ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی رسپانس گروپ کا قیام ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) اسلامی جمعیت طلبہ کا سیرۃ النبی کے سلسلہ میں کوئیز پروگرا م منعقد ہوا ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)شعرا کرام ، ا دیب او رلکھاری اپنے قلم کی طاقت سے پر امن معاشرے کے خواب ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ممبر سی ایس سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی پی ایف ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے منتخب حلقوں میں بجلی ، روڈز اور میونسپل سیکٹر کے 675ترقیاتی منصوبوں کی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان)اسسٹنٹ ڈیزیز انوسٹی گیشن آفیسر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے کہا ہے کہ سیکرٹری ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )سابق مینجر ملتان ٹائیگر کرکٹ ٹیم سابق میپکو کرکٹر صدر کلاسک کرکٹ کلب محمد اجمل ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین آباد ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ صفائی کے حوالے سے سیمینار ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی رسپانس گروپ کا قیام ریسکیو1122کی جانب سے انتہائی اہم اقدام ہے اس سے نہ صرف طلبہ و طالبات کوہنگامی صورتحال سے نہ صرف نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہوگی بلکہ مصیبت میں گھرے افراد کو ابتدائی طبی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں ریسکیو1122کے زیر اہتمام PDMAکمیونٹی رسپانس گروپ کی تربیت یافتہ طلبہ و طالبات سیلابی پانی میں گھرے افراد کے انخلاء ابتدائی طبی امداد اور ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات تک منتقلی کے عملی مظاہرہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ ریسکیو1122 کی تربیتی ورکشاپ سے طلبہ و طالبات کو بہت فائدہ پہنچا ہے اس سے نہ صرف وہ اپنی بلکہ اپنے اہل خانہ اور معاشرہ کے وہ افراد کو مشکل حالات میں با آسانی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں گے انہوں نے کہا کہ خود اس تربیت میں حصہ لیا اور یقیناًمجھے بہت فائدہ ہوا طلبہ و طالبات نے بھی بہت اچھے انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے آج عملی مظاہرہ بھی کیا جس کو دیکھتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے طلبہ و طالبات ملک و قوم کی خدمت کی خاطر تیار ہیں ان سے قبل ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ نے کمیونٹی رسپانگ گروپ محافظ طلبہ و طالبات کی ٹیمیں تشکیل دی اور سیلابی پانی میں گھر ے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لیے ریلیف کیمپ میں منتقل کیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد بھی د ی اس موقع پر ماسٹر ٹرینر عابد سلطان ، یاسر ستار ، محمد حسنین نے بھی محافظ رضا کار طلبہ و طالبات کی معاونت کی اور اہم ہدایات دیں محافظ رضا کاروں میں محمد طلحہ ، مجاہد حسین ، نقی حیدر ، امجد حسین ، احمد علی قریشی ، عرفانہ جمال ، فرح نایاب ، واسعا اختر ، فاطمہ اختر ، قرۃ العین، ماہ رخ ، عروسہ کنول ،زہرہ،عائشہ، واسع اختر و دیگر شامل تھے ۔ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دینے اور ٹیچنگ ہسپتال منتقلی کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ناطق حیات نے طلبہ و طالبات کی محنت اور کوششوں کو سراہاتے ہوئے ملک و قوم کے لیے اسی لگن سے کام کرنے کی امید ظاہر کی ۔