ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو رجسٹریشن سے لیکر نتائج کے حصول تک ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں طلبہ و طالبات کے ساتھ بورڈ ایمپلائز کو بھی نتائج کی تیاری کے لیے جدید سہولیات باہم پہنچا رہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو انکی محنت کا ثمر بہتر، معیاری اور شفاف نتائج کی صورت میں مل سکے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں 139بورڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران بورڈ ڈپٹی سیکرٹری تعلیم طارق حمید بھٹی ، سیکشن آفیسر (B&L) فنا نس ڈیپارٹمنٹ منظور احمد ، ڈاکٹرنجیب حیدر ملغانی ،ڈاکٹر ظفر عالم ظفر ی ، ، راشدہ اشرف، جمیلہ ثقلین کاظمی کے علاوہ سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود، شریک تھے میٹنگ میں بورڈ ہذا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پرنہ صرف تفصیلاً گفتگو کی بلکہ تمام ممبران نے ڈاکٹر محمد شفیق کے ہمراہ تمام ترقیاتی پراجیکٹس بالخصوص ڈے کیئر سنٹر ، سکیننگ سکیشن ، کمپیوٹر سیکشن ، سرٹیفکیٹ سیل، چلر واٹر فلٹریشن پلانٹ ، سیکریسی برانچ اور سہولت سنٹر کا وزٹ کیا ممبران بورڈ زنے چیئر مین بورڈ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ بورڈ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ میں ضرور ہے لیکن معیار اور ڈسپلن کے اعتبار سے دیگر بورڈ ز کی نسبت بہتری کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کا قیام ، چلڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ پنجاب کے تمام بورڈ ز کی تاریخی منفرد اور اہم منصوبہ جات ہے اس موقع پربورڈ افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔