ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان)اسسٹنٹ ڈیزیز انوسٹی گیشن آفیسر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے کہا ہے کہ سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اونٹوں کی نشوونما اور بہتر صحت پر توجہ دی جارہی ہے . پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک محمد نواز کی زیر نگرانی گھر گھر جا کر مویشیوں کی بہتر نگہداشت کیلئے عملہ کام کرر ہا ہے . انہوں نے کہاکہ مہم میں مصروف ملازمین کیلئے اعزازیہ کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں جس سے ملازمین میں فرائض کی انجام دہی کیلئے جوش و جذبہ پیدا ہو گا . ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک لیبارٹری کا عملہ تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









