ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )سابق مینجر ملتان ٹائیگر کرکٹ ٹیم سابق میپکو کرکٹر صدر کلاسک کرکٹ کلب محمد اجمل بٹ نے دعوے کیا ہے کہ یونس خان1995 میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی کرکٹ ٹیم کے قائداعظم ٹرافی گریٹ ٹو میں گیسٹ پلییر کی حیثیت سے کھیل چکے ہیں۔ جو ہمارے لءے اعزاز ہے ۔اجمل خان نے کہا سابق کپتان پاکستان کرکٹرٹیم فخر پاکستان یونس خان کو ویسٹ نڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے دس ہزار رنز ٹیسٹ کے دوران مکمل کرنے پر خیراج تحسین پیش کر تاہوں اور مبارک باد دیتاہو۔یونس خان کا اعزاز پاکستان کے لیے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔اجمل بٹ نے مزید بتایاکہ یونس خان ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی کرکٹ ٹیم کے 1995 میں قائداعظم ٹرافی گریٹ ٹو میں گیسٹ پلییر کی حیثیت سے کھیل چکے ہیں۔ مجھے بھی اُس ٹیم میں یونس خان کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حا صل ہے ۔ ہماری دونو ں کی شاندار47 رنز کی پاٹنر شپ ہوئی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کرکٹ ٹیم نے پہلی بارPBCگریٹ ٹو فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میچ ڈیرہ غازیخان ڈویژن بامقابلہ حیدرہ باد ڈویژن کے خلاف نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلا گیا۔ یونس خان کا ڈیرہ غازیخان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے ۔ جس کاکریڈٹ اُس وقت کے سابق ڈیژنل کرکٹ ایسوسی ایشن صدر احمد نواز خان چانڈیہ کو جاتاہے۔