لیہ( صبح پا کستان)انچارج سی آئی اے کی کاوشیں رنگ لے آئیں، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ، اسلحہ ناجائز سمیت لاکھوں روپے برآمد ، واردات میں استعمال کیا جانے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس ،ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی .ڈی ایس پی چوبارہ تنویر خان کی پریس کانفرنس۔ شہریوں کا کامیابی پر پولیس کو خراج تحسین ,ڈی پی او کی طرف سے سی آئی اے ٹیم کوتعریفی سر ٹیفیکیٹ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی نے تھانہ چوک اعظم میں گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اس موقع پر ایس ایچ او وسیم لغاری انچارج سی آئی اے کلیم خان ،ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض بھی موجود تھے ڈی ایس پی نے بتلایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علاقہ تھانہ چوک اعظم ،سٹی ،صدر ،فتح پور میں ہونے والی راہزنی کی وارداتیں پولیس کار کردگی پر سوالیہ نشان ہونے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کے لیے چیلنج کی حثیت رکھتی تھی۔ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کو ٹریس آوٹ کرنے کے لیے انچارج سی آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیا ۔انچارج سی آئی اے اور مقامی پولیس کی ان تھک کاوشوں سے پولیس (05)رکنی گینگ کو سرغنہ سیماب اقبال عرف سیمابا سمیت دیگرارکان گلزار علی ،محمدعباس ،جبکہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے یونس مسیح اور عامر الیا س کو گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے اب تک کی تفتیش میں اسلحہ ناجائز 05پسٹل اور شہریوں سے چھینی گئی نقدی 07لاکھ 50ہزار برآمد کرنے کے علاوہ واردات کے لیے استعمال کیے جانے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں کہا کہ ملزمان تھانہ چوک اعظم میں 08مقدمات میں ملوث پائے گئے جبکہ تھانہ سٹی ،فتح پور اور صدر میں بھی ہونے والی وارداتوں میں مطلوب ہیں انہوں نے کہا کہ سیمابا گینگ کے نام سے مشہور گینگ بین الاضلاعی گینگ ہے جو دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو نقدی رقم سے محروم کر دیتے ملزمان ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں شہریوں نے وارداتوں کی روک تھام اور گینگ کو بے نقاب کرنے پر پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او نے انچارج سی آئی اے سمیت ٹیم میں شامل دیگر پولیس اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کے احکامات جاری کر دیئے