لیہ ۔ خواتین کے مسائل کے حل کےلئے تھانہ کی سطح پر ویمن کمپلینٹ سیل بنائیں گے ۔ ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ
لیہ ( صبح پا کستان ) تمام پولیس افسران ملکر اپنے اچھے اخلاق اور عوامی خدمت کے ذریعہ محکمہ کے ...
لیہ ( صبح پا کستان ) تمام پولیس افسران ملکر اپنے اچھے اخلاق اور عوامی خدمت کے ذریعہ محکمہ کے ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ ...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا ...
لاہور . چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا حکومت سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں، جنہیں ...
لیہ( صبح پا کستان)سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔ آئی ...
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنرذےشان جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ علم،تحقیق اور محنت سے ملکی اوربین الاقوامی ...
لیہ:( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں وسائل سے بڑھ کراثاثے رکھنے والے سرکاری ملازمین ،بزنس مین ،زمیندارودیگرتمام شعبہ ہائے ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہم اب تک مارشل لاء کی ...
لاہور (صبح پا کستان) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا...
Read moreDetails
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیر صدارت پولیس لائن لیہ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس ،لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران ملکر اپنے اچھے اخلاق اور عوامی خدمت کے ذریعہ محکمہ کے وقار کو بلند کریں اور پولیس کے امیج کو بہتر کریں ،تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں ،ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او ز کے ہمراہ تھانہ میں شام کے وقت سائلین کے مسائل سنیں اور موقع پر حل کریں ،ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین ،ہیلمٹ کے استعمال اور تیز رفتاری سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تھانہ جات میں وویمن کمپلینٹ سیل بھی جلد بنائیں جائیں گے، پولیس اہلکاران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کےلئے کسی بھی وقت میرے دفتر آکر مجھ سے ملیں ،ترجیح بنیادوں پر آپ کے مسائل حل کرونگا ۔