• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ نا اہل حکومت کی غلط پا لیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے ۔ خواجہ رضوان عالم رہنماء پی پی پی

webmaster by webmaster
اکتوبر 3, 2019
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ نا اہل حکومت کی غلط پا لیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے ۔ خواجہ رضوان عالم رہنماء پی پی پی

لیہ( صبح پا کستان)سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھانت بھانت کے ٹولے کو اکٹھا کرکے اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی پارٹی بنا کر ملک پر مسلط کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے،

موجودہ حکومت سیاسی طور پر نابلدٹولہ داخلی و خارجی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے ملک کی سیاسی،معاشی،سماجی،داخلی ،خارجی صورتحال مایوس کن ہے کشمیر مسئلہ پر حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے دنیا بھر میں کوئی بھی ملک کشمیر کے مسئلہ پر ہماری آواز میں آواز نہیں ڈال رہا،ریڈ کارپٹ بچھا کر استقبال کرنے و ڈرائیونگ سیٹ پر گاڑی ڈرائیو کرنے پر کشمیر ایشو پر پاکستان کی حمایت نہ کرنے خارجہ پالیسیوں کی ناکام کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سلیکٹیڈ نا اہل وزیر اعظم کے اقوام متحدہ کے دورہ کو کامیاب کہنے والے دورہ سے واپسی پر ملیحہ لودھی کو ہٹانے پر کیا جواب دیں گے،تحریک انصاف کا انجام ماضی میں بننے والی ق لیگ سے بھی بدتر ہوگا ،

 

ماضی میں اپنے مفادات کیلئے مسلم لیگ جونیجو،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ضیاء،پیپلز پارٹی پٹریاٹ ،پیپلز پارٹی ڈاکٹر مبشر حسن و دیگر ایسی بہت نام نہاد سیاسی جماعتیں بنا کر ملک میں کئی طرح کے کھیل کھیلے گئے اب اسی ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے دلہن وہی پرانی ہے دوپٹہ نیا ہے اسٹیبلشمنٹ کے شہزادہ نے گھونگٹ اٹھا کر تحریک انصاف بنادیا جمہوریت و عوامی طاقت پر یقین رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایسے تمام ایجنڈوں پر پانی پھیر دے گی ،اس وقت ملک میں چور سپاہی کا کھیل کھیلا جارہا ہے ،نیب کے ادارے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،جعلی سٹوریاں بنا کر کیسیسز بنائے جا رہے ہیں اپنے نا اہلی و ناکامی کو چھپانے کیلئے قائدین کو جیلوں میں بند کرکے قید تنہائی دی جا رہی ہے 1کروڑ نوکریاں ،50لاکھ گھر ،بیرونی قرضہ کو بھیک کہہ کر مسترد کرنے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے موجودہ حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ،تاجر،کسان،عام شہری،سرکاری ملازمین ہر شخص موجود حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پریشانی کا شکار ہے موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی ،ناتجربہ کاری نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے،بجلی،گیس،پٹرول ڈیزل کی قمیتوں کے اضافہ کی وجہ سے ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہوچکا ہے

،انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی ملک اللہ بخش سامٹیہ کی وفات پر سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض حسین سامٹیہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے تعزیت پیغام کے علاوہ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا مقصود تھا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرچکے ہیں جس کیلئے بہت جلد لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کارکنوں سے ملاقاتیں و خطاب کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرائیکی صوبہ کی حامی ہے جس کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل بھی پیش کرچکی ہے اگر تحریک انصاف سرائیکی صوبہ بنانے کیلئے کیلئے مخلص ہے تو پنجاب اسمبلی میں موجود بل پر پاکستان پیپلز پارٹی غیر مشروط حمایت کرنے کا اعلان کرتی ہے،

اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک محمد رمضان بھلر،ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف خان دستی،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد یونس،قائم مقام ضلعی صدر قاضی احسان اللہ ایڈووکیٹ ،سٹی صدر کوٹ ادو عبدالعزیز بھٹی ،رہنما پی پی پی مسز ارجمند قریشی ،ضلعی صدر خواتین ونگ مسز راحیلہ مریم شیخ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،قبل ازیں سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم و دیگر نے سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ مرحوم کے گھر جاکر ملک ریاض حسین سامٹیہ اور ان کے بیٹے سے تعزیت و قیادت کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

سرکاری اورنجی شعبہ میں بہترہم آہنگی کا معیشت پر مثبت اثر پڑرہا ہے، آرمی چیف

Next Post

نیب کا حکومت سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں، میری منظوری تک پلی بارگین نہیں ہوسکتی

Next Post
نیب کا حکومت سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں، میری منظوری تک پلی بارگین نہیں ہوسکتی

نیب کا حکومت سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں، میری منظوری تک پلی بارگین نہیں ہوسکتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان)سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھانت بھانت کے ٹولے کو اکٹھا کرکے اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی پارٹی بنا کر ملک پر مسلط کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے، موجودہ حکومت سیاسی طور پر نابلدٹولہ داخلی و خارجی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے ملک کی سیاسی،معاشی،سماجی،داخلی ،خارجی صورتحال مایوس کن ہے کشمیر مسئلہ پر حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے دنیا بھر میں کوئی بھی ملک کشمیر کے مسئلہ پر ہماری آواز میں آواز نہیں ڈال رہا،ریڈ کارپٹ بچھا کر استقبال کرنے و ڈرائیونگ سیٹ پر گاڑی ڈرائیو کرنے پر کشمیر ایشو پر پاکستان کی حمایت نہ کرنے خارجہ پالیسیوں کی ناکام کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سلیکٹیڈ نا اہل وزیر اعظم کے اقوام متحدہ کے دورہ کو کامیاب کہنے والے دورہ سے واپسی پر ملیحہ لودھی کو ہٹانے پر کیا جواب دیں گے،تحریک انصاف کا انجام ماضی میں بننے والی ق لیگ سے بھی بدتر ہوگا ،   ماضی میں اپنے مفادات کیلئے مسلم لیگ جونیجو،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ضیاء،پیپلز پارٹی پٹریاٹ ،پیپلز پارٹی ڈاکٹر مبشر حسن و دیگر ایسی بہت نام نہاد سیاسی جماعتیں بنا کر ملک میں کئی طرح کے کھیل کھیلے گئے اب اسی ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے دلہن وہی پرانی ہے دوپٹہ نیا ہے اسٹیبلشمنٹ کے شہزادہ نے گھونگٹ اٹھا کر تحریک انصاف بنادیا جمہوریت و عوامی طاقت پر یقین رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایسے تمام ایجنڈوں پر پانی پھیر دے گی ،اس وقت ملک میں چور سپاہی کا کھیل کھیلا جارہا ہے ،نیب کے ادارے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،جعلی سٹوریاں بنا کر کیسیسز بنائے جا رہے ہیں اپنے نا اہلی و ناکامی کو چھپانے کیلئے قائدین کو جیلوں میں بند کرکے قید تنہائی دی جا رہی ہے 1کروڑ نوکریاں ،50لاکھ گھر ،بیرونی قرضہ کو بھیک کہہ کر مسترد کرنے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے موجودہ حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ،تاجر،کسان،عام شہری،سرکاری ملازمین ہر شخص موجود حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پریشانی کا شکار ہے موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی ،ناتجربہ کاری نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے،بجلی،گیس،پٹرول ڈیزل کی قمیتوں کے اضافہ کی وجہ سے ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی ملک اللہ بخش سامٹیہ کی وفات پر سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض حسین سامٹیہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے تعزیت پیغام کے علاوہ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا مقصود تھا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرچکے ہیں جس کیلئے بہت جلد لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کارکنوں سے ملاقاتیں و خطاب کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرائیکی صوبہ کی حامی ہے جس کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل بھی پیش کرچکی ہے اگر تحریک انصاف سرائیکی صوبہ بنانے کیلئے کیلئے مخلص ہے تو پنجاب اسمبلی میں موجود بل پر پاکستان پیپلز پارٹی غیر مشروط حمایت کرنے کا اعلان کرتی ہے، اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک محمد رمضان بھلر،ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف خان دستی،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد یونس،قائم مقام ضلعی صدر قاضی احسان اللہ ایڈووکیٹ ،سٹی صدر کوٹ ادو عبدالعزیز بھٹی ،رہنما پی پی پی مسز ارجمند قریشی ،ضلعی صدر خواتین ونگ مسز راحیلہ مریم شیخ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،قبل ازیں سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم و دیگر نے سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ مرحوم کے گھر جاکر ملک ریاض حسین سامٹیہ اور ان کے بیٹے سے تعزیت و قیادت کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.