ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عمران خان کا خطاب نہ صرف پاکستانی قوم کے دل کی آواز تھا بلکہ عالم اسلام کے دل کی آواز بھی تھا
عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اس کی جتنی تعریف و تحسین کی جائے وہ کم ہے عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ پیش کیا وہ اعلیٰ ظرفی کا مقام ہے ڈاکٹر شاہینہ عمران خان اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ بیرونی محاذ پر کامیابی و کامرانی کے بعد اندرونی محاذ پہ درپیش مشکلات پر ہر وقت عمران خان کے پیش نظر ہیں پی ٹی آئی ورکرز ، لورز اور پاکستان سے محبت کرنیوالوں کو چاہیے کہ وہ گراس روٹ لیول پر ٹیم ورک کو فروغ دیں اور مل جل کر مخلص لیڈر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے منشور کو پاکستان میں حقیقی طور پر نافذ کیا جا سکے اس موقع پر سردار احمد نیازی ، ملک محبوب ثاقب و دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں ویلڈ ن عمران خان کا کیک کاٹا گیا تقریب میں رانا صاحب ،اسلم بزدار ، قاسم بزدار ، وقار چانڈیہ ، عمیر سلیم ، احمد عباس ، کاشفہ الطاف ،آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین، بشریٰ سعید ، فرحت بخاری ، شیریں اختر ، تہمینہ بلوچ ، عبدالرشید ، فرواء ، فرزانہ ، عبداللہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان و محب وطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔