وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہر کی ...
ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہر کی ...
اللہ تعالی نے زمین پر کاروبار زندگی چلانے کے لیے ایک سسٹم متعارف کروایا جس میں مختلف قوموں پر نعمتوں ...
لاہور ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے ...
لاہور . گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاہےکہ نریندرمودی کی انتہاءپسندی اورمظالم پراقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے،بھارت ...
کروڑلعل عیسن(صبح پا کستان )میونسپل کمیٹی کے زیرنگرانی ڈسپنسری کی پرانی بلڈنگ کے دونوں حصے بھوت بنگلے کامنظرپیش کرنے لگے ...
لاہور ۔ گیس بحران کے ساتھ مہنگائی کا طوفان، عوام پر ایل پی جی بم گرادیا گیا۔ ایل پی جی ...
راجن پور( صبح پا کستان )محکمہ بہبود آبادی ضلع راجن پور کی جانب سے نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی آبادی اور ...
راجن پور(صبح پا کستان)ڈپٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی ...
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے دھنداور فوگ کے دوران حادثات کی روک تھام کے لیے جاری ...
اسلام آباد: وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ مینٹلی ان فٹ ہیں انہیں کام کرنے سے ...
لاہور (صبح پا کستان) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا...
Read moreDetails
کارڈیالوجی سنٹر بنایاجائے گااورآؤٹ ڈورڈیپارٹمنٹ،گائنی اورنیوروسرجری کے علیحدہ وارڈ بنیں گے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں ہر وہ سہولت فراہم کریں گے جو مریضوں کا حق ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اب پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ عام آدمی کو سرکاری ہسپتال میں وہی علاج معالجہ ملے گا جو امراء کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیویز لائنز بھی گئے -وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس فورس سرائے کی تزئین و آرائش کے منصوبے اورضلع کچہری کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کاسنگ بنیادرکھا۔وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس کے ترقی پانے والے 6افسران کو بیچ بھی لگائے- وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز شاندار روایات کی حامل فورسز ہیں - بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویز نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے او ر ہمیں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز پر فخر ہے -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں - کوہ سلیما ن کے قبائلی علاقوں میں سٹریٹ کرائم اورچوری جیسے جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے- بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کے زیرانتظام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پورے صوبے میں ایک مثال ہے اوریہاں کے لوگ پرامن اور باوقار ہیں -انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے پولیس اور رینجرز میں بھرتی کے قواعد میں خصوصی طو رپر رعایتیں دی جا رہی ہیں اور اس علاقے کے شہریوں کو بھرتی کے لئے عمر کی حد اور جسمانی پیمائش میں خصوصی رعایت دی جائے گی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکے ملازمین کی ترقی عرصہ دراز سے زیر التواء تھی-اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 115ملازمین کو ترقی دی گئی ہے-ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کونئی گاڑیاں دی گئی ہیں -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکی 666خالی آسامیوں پر ترمیم شدہ قواعد کے مطابق بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے-علاقے کے لوگوں کی بھرتی کے لئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈکانسٹیبل اورکانسٹیبل کی 565نئی آسامیاں دی جا رہی ہیں - انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں 6نئے پولیس سٹیشنز اور سکیورٹی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے-بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122 کے سینٹرز بھی زیر تعمیر ہیں -ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے سرائے بارڈر ملٹری پولیس کی تعمیرو مرمت کی جارہی ہے-میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں -
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں پر پیشرفت،امن وامان کی صورتحال اور صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت مرحلہ وار جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورامن وامان کی صورتحال میں یقینی بہتری لانے کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے اشتراک سے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں - فورٹ منرو، تونسہ او ردیگر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں -وزیراعلیٰ نے چوری او ردیگر جرائم کے سدباب کے لئے کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں رشوت ستانی کی شکایات کا فوری سدباب کیا جائے-پولیس میں منظور شدہ خالی آسامیوں میں بھرتی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جارہا ہے -کوہ سلیمان کے مکینوں کو بھرتی قوانین میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے -ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ جلد فنکشنل کر دیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان میں واسا او رپی ایچ اے کے ادارے تشکیل نو کے بعدجلد فعال کئے جا رہے ہیں -غازی گھاٹ برج پر جلد کام شروع کیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان کے بس سٹینڈ کو اے گیٹگری میں شامل کر کے مسافروں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے -ڈیرہ غازی خان ناردن بائی پاس کا تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہر یونین کونسل میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کاجائزہ لینے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس کو سہولتیں او رحقوق دے رہے ہیں، کام کر کے دکھائیں ورنہ کڑا احتساب کریں گے -پارکوں کی جلد ازجلد تزئین نو کاعمل مکمل کیا جائے- اجلاس میں انڈس ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لئے رابطہ سڑکوں پر سپیڈ بریکر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ انڈس ہائی وے پر اوور سپیڈنگ روکنے کے لئے متعلقہ حکام موثراقدامات اٹھائیں -وزیراعلیٰ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کی صفائی،سیوریج اور بیوٹی فکیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی - آرپی او ڈیرہ غازی خان کی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لئے لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ڈیرہ غازی خان میں ایس ایچ اوز کے دفاتر میں مانیٹرنگ کے لئے کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور پولیس موبائل گاڑیوں کا گشت کے دوران پوزیشن کا تعین کرنے کے لئے ٹریکر کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے -پولیس تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کو ماڈل تھانہ بنا کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں -وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے لئے ترقیاتی پیکیج قابل تحسین ہے- مشیر حنیف پتافی نے کہاکہ اعلیٰ انتظامی ٹیم سے بہترین نتائج حاصل ہورہے ہیں - سرداراحمدعلی دریشک نے کہاکہ عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب ہونا جنوبی پنجاب کی خوش قسمتی ہے -اراکین اسمبلی نے اجلاس کے دوران تجاویز او رسفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ نے تجاویز پر عمل درآمد کی ہدایت کی-اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی مشیر حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سرداراحمد علی دریشک، خواجہ داؤد سلیمانی، صوبائی مشیر آصف محمود،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی -
ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹہاؤس ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیاجائے گا- وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اصولی فیصلہ کیاہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کےلئے کالونی بنائی جائے گی اور میں آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں - کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی جلد نشاندہی کریں -انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں -پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں -میں لاہور میں ڈیرہ غازی خان کا وکیل بن کر موجود ہوں - ایک برس میں صوبے میں 9نئے ہسپتال شروع کئے ہیں -ہسپتالوں میں 9ہزار بستروں کا اضافہ کررہے ہیں -28برس بعد نئے ہسپتال بن رہے ہیں -شعبہ صحت کے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاگیاہے-ڈیرہ غازی خان میں شعبہ صحت کے حوالے سے 15ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے- عام آدمی کے مسائل سمجھتا ہوں او رانہیں حل کرتا ہوں -