کروڑلعل عیسن(صبح پا کستان )میونسپل کمیٹی کے زیرنگرانی ڈسپنسری کی پرانی بلڈنگ کے دونوں حصے بھوت بنگلے کامنظرپیش کرنے لگے ایک عمارت کے کمرہ جات کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں عمارتی میٹریل دروازے کھڑکیاں گاڈر وغیرہ غائب جبکہ دوسرے حصے کی سابق ڈسپنسری کی حدود میں دکاندار اپنی رھڑیاں ودیگر سامان رکھنےکیلئے استعمال کرنے لگے مذکورہ عمارت میونسپل کمیٹی کے زیرانتظام 1966ء میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے6کمروں وبرآمدہ پر مشتمل ڈسپنسری کاافتتحاح کیا 15 سال پہلے یہ ڈسپنسری ختم کردی گئی ارباب اختیارکی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے عمارت کی دیکھ بھال نہ ہونے پر عمارت خستہ حالی کاشکار ہوگئی کمرہ جات کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کیساتھ ایک حصہ زمین بوس ہوگیا بعد ازاں کچھ عرصہ عمارت میں ریسکیو15کاآفس قائم رہا اب جبکہ عمارت کے خالی حصہ میں پولیس تھانہ کروڑ کے کانسٹیبل فارغ اوقات میں یہاں آرام کرتے ہیں جبکہ شہر کے گنجان آباد علاقہ کی اس عمارت کے صحن میں میونسپل کمیٹی نے مذبحہ خانہ قائم کردیا ہے جبکہ پولیس کے زیر استمال پرانے مال خانے کا ایک کمرہ جسکی چھت گرچکی ہے برلب سڑک مذبحہ خانہ قائم کیاہواہے روزانہ جانورذبح کئے جاتے ہیں آلائش گندگی اور بدبو ہونے کی وجہ سے سانس لینابھی مشکل ہے یہ عمارت خستہ حالی کی وجہ سے انتہائی خطرناک ہوچکی ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ ڈی سی لیہ کروڑکے دورہ کے دوران مذکورہ پرانی ڈسپنسری کی عمارت کا معانئہ کرکے اس جگہ کو کار آمد بنانے کے لیے احکامات جاری کریں اور اس کا غائب شدہ میڑیل پورا کرائیں
رپورٹ ۔ طارق پہاڑ پریس رپورٹر